ارٖفع کر یم کی امی جان

ارٖفع کر یم کی امی جان

آج کے پاس دو بیٹے ہیں مگر آج ارفع آپ کے ساتھ نہیں ہے کیسا لگتا ہے؟
بے شک زندگی اللہ کے ہاتھ میں ہے جس کا مال تھا وہ لے گیا مگر ارفع ہمیشہ میر ے ساتھ ہے میر ے دل میں۔میر ے گھر میں آج کا ارفع کا نام پکار جاتا ہے وہ ہمیشہ میرے ساتھ ہے ہر جگہ، ہر وقت۔ آج بھی ہر جگہ ارفع کانام لیا جاتا ہے مجھے فخر ہے کہ میں ارفع کی ماں ہوں۔
ارفع کا خواب تھا ڈی جی کون ویلی اس پہ کتنا کام ہوا حکومت نے کتنا ساتھ دیا؟
ڈی جی کون ویلی ارفع کا خواب تھی وہ یسے پورا کرنا چاہتی تھی۔ ارفع ہمیشہ اپنے ملک کا سوچتی تھی ارفع نے دینا گھومی تھی مگر ہمیشہ اس کا دل پاکستان کے لئے ڈھرکتا تھا۔وہ چاہتی تھی کہ پاکستان کا ہر بچہ ڈی جی کون ویلی کا ممبر ہوا۔ اور اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ ہر حکومت نے ارفع کے خواب کو پورا کرنے میں ہمارا ساتھ دیا ہے۔
ارفع کے والد ارفع کو برفی کیوں کہتے تھے؟
ارفع کی ہر بات بہت میٹھی ہوتی تھی سب سے اخلاق سے بولنا، سب کے دل میں پیا ر رکھنا یہ اس کی عادت تھی اس نے آج تک کبھی کسی کے ساتھ اونچی آواز میں بات نہیں کی تھی اور نہ دل میں بغض رکھا تھا۔ ارفع کے والد سب سے زیادہ اپنی بیٹی کے فین تھے مجھے اگر کبھی غصہ آنا تو میں اکژ کہتی تھی باپ کی بیٹی۔

ارٖفع کر یم کی امی جان
                                                                ارٖفع کر یم کی امی جان

ارٖفع کر یم کی امی جان

ما ں اور بیٹی کا رشتہ بہت پیا رہ ہوتا ہے اب کیسا لگتا ہے جب اس کے بغیر چلنا پڑتا ہے؟
ارفع ہر جگہ، ہر وقت، میرے ساتھ ہے میری زبان بن کے، میرا دل ا ور میر ی طاقت بن کے۔انشااللہ ارفع کریم فاونڈیشن ایک ارفع کے خواب کو ضرور پورا کرئے گی۔
پچھلی حکومتوں نے ارفع کے خواب پورے کر نے میں کتنا ساتھ دیا؟
ہمیں ارفع کے خوابوں کو پورا کر نے کے لئے صرف اپنے اللہ جی کی مدد درکار ہیں۔ ہاں میا ں شہباز شریف صاحب نے جو ارفع کریم ٹاور بنا یا ہے وہ ڈی جی کون ویلی کی مانند ہے جہاں بہت سے لوگ اپنے خوابوں کو پورا کر رہیں۔اس ٹاور میں کرنے والی ہر بچی میں مجھے ارفع کر یم نظر آتی ہے۔ انشااللہ وہ وقت دور نہیں جب پاکستان آئی ٹی کی دینا میں عروج پہ ہوگا۔
ارفع کریم فاونڈیشن کا بنیادی مقصد کیا ہے؟
ارفع کریم فاونڈیشن کا بنیادی مقصد پاکستا ن کے ہر بچے میں تعلیم کی شمع جلانا ہے۔ ارفع شروع سے چاہتی تھی کہ کمپیوٹر کی پرائمری کلاس سے شروع ہوجائے تاکہ ہائی کلاس تک بچوں کو انفارمیشن کے بارے میں بہت سی معلومات ہو۔
آپ نے اپنے گھر کے خرچے کم کئے، اپنی خواہشوں کا گلا گھونٹا آپ ارفع کو کہا ں دیکھنا چاہتی تھی؟
ارفع کا اپنے ملک سے بہت پیار کرتی تھی۔ مجھے پورا یقین تھا کہ اگر آج ارفع زندہ ہوتا تو وہ بے نظیر ہوتی جہاں تک با ت ہے کہ ہم نے جو کیا اپنی بیٹی کے لئے کیا ہم اپنا سب کچھ ارفع پہ وار دیتے تو پیسہ کیا چیز ہے۔
کیا آپ کی کبھی ارفع کے ساتھ لڑائی ہوئی تھی؟
بہت کم۔ ارفع کی ہر بات کے پیچھے کوئی نہ کوئی اچھی بات ہوتی تھی اکژ ارفع کے والد گھر آتے تھے تو اگر ان کا موڈ خراب ہوتا تو ارفع کی باتوں سے ان کا موڈٹھیک ہوجا تا۔ ارفع کے والد ہمیشہ ارفع کے خواب کو پوراکرنا اپنا فرض سمجھتے تھے۔
فردورس عاشق نے ارفع کی زندگی پہ فلم بنانے کا کہاں تھا اب تک تو نہیں بنی کیا وجہ؟
حکومت کی تبدیلی کی وجہ سے فلم نہیں بن سکی اور شاید اس کی ضرورت بھی نہیں ہم انشااللہ ارفع کے خوابوں کو پورا کر رہے ہیں اور کرئے گئے۔
کوئی پیغام جو آپ پاکستان کی یوتھ کو دینا چاہتی ہیں؟
ارفع ایک سوچ کا نام تھی میں چاہتی ہوں کہ پاکستان کی ہر لڑکی ارفع کریم بن کر اس ملک کا نام روشن کرئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں