الیکٹرونک ٹوتھ برش

الیکٹرونک ٹوتھ برش

فرانس کی ایک کمپنی نے 2018 میں ایک نئے ڈیزائن کا الیکٹرک ٹوتھ برش ایجاد کرنے کا کہاتھا۔ کمپنی نے اس کو تیا ر کرنے کے لئے 1 لاکھ 65 ہزار ڈالر جمع کر لیے۔اب وائی برش (برش -وائی)فروخت کے لیے مارکیٹ میں موجود ہے۔مارکیٹ میں اس کی دستیابی جنوری میں شروع ہوگی ہیں مگر اس کی منگ میں اضافہ جولائی دوہزار آٹھارہ میں ہی شروع ہوگی تھی۔

الیکٹرونک ٹوتھ برش

یہ برش لچک دار شیلڈ کے ساتھ ساتھ نائیلون کے ریشوں کا مرکب ہے جو انسانی مسوڑوں کی حفاظت کے لئے بہترین چیز ہے۔اس کے لچک دار ریشوں پر ٹوتھ پیسٹ لگا کراس کو اوپر اور نیچے کے دانتوں پر رکھ کر 5 سیکنڈ کے لیے چلانا پڑتا ہے۔یہ ٹوٹھ برش تین وائیبریشن موڈزکے ساتھ مارکیٹ میں آیا ہے اور بیٹر ی چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے اس کی بیٹری ٹائم ایک انسان کے لئے آییڈیل ہے جو ایک ماہ تک چل سکتی ہے جو ہر انسان ایک موبائل کی بیٹر ی میں چاہتا ہے۔برش بنانے والی کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے ہیڈ کو ہر چھ مہنے کے بعد بدلنا ضروری ہے ورنہ یہ انسانی دانتوں کے لئے خطرہ بھی بن سکتا ہے جس کا کمپنی ریٹ تیس ڈالر ہے اس برش کا سائز ہر عمر کے افراد کے لئے دستیاب ہے۔اس کی کل قیمت ایک سو پچس ڈالر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں