ایپل کے انتہائی کم قیمت آئی فون آگئے

ایپل کے انتہائی کم قیمت آئی فون آگئے

ایپل نے سام سنگ اور دیگر موبائل کمپنیز کے مقابلے میں کم قیمت لیکن بہت سے جدید فیچرز سے بھرپور آئی فون متعارف کروا دیا ہے جو ایپل کی ’ایس ای سیریز‘ کا نیا ورژن ہے۔
اپیل نے اپنے ایک نئے موبائل فون کی رونمائی کی ہے۔ اس موبائل کی قیمت انتہائی کم ہے اور کم قیمت رکھ کر اپیل نے اپنے فون مہنگا ہونے کی شکایت دور کردی ہے۔ یہ فون 24 اپریل سے مارکیٹ میں صارفین کے لئے موجود ہوگا۔

ایپل کے انتہائی کم قیمت آئی فون آگئے

ایپل کے انتہائی کم قیمت آئی فون آگئے
                                        ایپل کے انتہائی کم قیمت آئی فون آگئے

ایپل کے اس نئے موبائل کا نام ’’ آئی فون ایس ای‘‘ ہے۔ اس سیریز کا پہلا موبائل ایپل نے 2018 میں لانچ کیا تھا جس کو کافی پسند کیا تھا تاہم نیا آئی فون ایس ای فون اُس سے بھی بہتر اور جدید فیچر کے ساتھ مارکیٹ ہے۔ شکل میں آئی فون 8 جیسا اور فیچرز میں آئی فون 11 جیسا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ایپل آئی فون 9کب آرہا ہے بڑا اعلان

آئی فون ایس ای کی اسکرین 4.7 انچ ہے، پروسیسر 11 پرو ہے جب کہ وائرلیس چارجنگ کی سہولت بھی ہے۔ اس کا کیمرہ سنگل ہے جس کی ریزولیشن 12 میگا پکسل ہے، اورسیلفی کیمرے کی ریزولیوشن 7 میگا پکسل ہے۔ کیمرے کا معیار بہت بہترین ہے۔ یہ تین مختلف رنگوں میں دستیاب ہوگا۔
اس کی قیمت بھی آئی فون 8 اور 11 کے مقابلے میں کہیں کم ہے۔ امریکا میں اس کی قیمت صرف 399 ڈالر ہے ۔ موبائل مارکیٹ کے مگر مچھوں کا کہنا ہے کہ کم قیمت کا آئی فون متعارف کر کے ایپل نے سام سنگ اور گوگل جیسی کمپنیوں کے درمیانے درجے کی قیمت والے فونز کو چیلینج کر نے کے ساتھ ساتھ حیران بھی کیا ہے ۔
یاد رہے کہ کووڈ-19 کی وجہ سے دنیا میں موبائل فونز کی مانگ میں کمی کے باوجود موبائل فونز کمپنیاں نئے نئے ماڈل متعارف کروا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں