تربوز آپ کو اک نئی زندگی دیتا ہے خبر پڑھ لیں

تربوز آپ کو اک نئی زندگی دیتا ہے خبر پڑھ لیں

تربوز موسمِ سرما کی بہت ہی دلکش سوغات ہے جسکو کھا کر جتنا شکر کیا جائے کم ہے۔ یہ نہایت ہی سستا اور لذیذ پھل ایک جانب تو گرمیوں کا ایک تحفہ ہے جبکہ دوسری جانب ہمارےجسم کے لیے بہت ہی فائدہ مند ہے۔
روایتی طب اور جدید میڈیکل سائنس دونوں ہی تربوز کی اہمیت کے گن گاتی ہیں۔ ایک نظر ڈالتے ہیں کہ تربوز میں کون سے اجزا ہیں جو ہمارے جسم کے لیے مفید ہونے کے ساتھ ساتھ بیماریوں سے بھی بچاتے ہیں۔

پانی اور قیمتی اجزا
تربوز نوے فیصد پانی پرمشتمل ہوتا ہے اور اس کے نرم لذیذ گودے میں وٹامن اے، وٹامن بی کی کئی اقسام، وٹامن سی ، امائنو ایسڈز، لائسوپین اور اینٹی آکسیڈنٹس ہوتے ہیں ۔ حیرت انگیز طور پر اس میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے۔ ایک کپ تربوز کے ٹکڑوں میں ٹوتل چالیس کیلوریز ہوسکتی ہیں۔
اس میں موجود انٹٰی آکسیڈنٹس جسمانی ٹوٹ پھوٹ روکتے ہیں اور سرطان سےبچانے میں بھی کام آتے ہیں۔ اس میں موجود امائنوایسڈ جسمانی تعمیر کرتے ہیں۔ تربوز میں سرخ رنگت لائسوپین کی وجہ جسم تندرست رہنے کے ساتھ ساتھ کئی طرح کے کینسر سے بھی محفوظ رہتا ہے۔
یاد رہے کہ تربوز جتنا سرخ ہوگا اس میں لائسوپین کی زیادہ مقدار جلد اور آنکھوں کی حفاظت کرتی ہے۔

غذائی اجزا
یاد رہے کہ تربوز میں شامل غذائی اجزا کی فہرست بہت لمبی ہے۔ اس میں چکنائی کی شرح صفر ہے۔ فائبر اور کاربوہائیڈریٹ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ فولاد اور کیلشیئم کی وافر مقدار بھی موجود ہوتی ہے۔

طبی فوائد
تربوز کا باقاعدہ استعمال طبی فوائد کی وجہ بنتا ہے۔

دل کے لیے مفید
اس میں موجود لائسوپین دل کے خلیات کو بھی تندرست رکھتے ہیں اور دل کے امراض سے بچاتے ہیں۔

بلڈ پریشر قابو میں رکھے
پوردوا یونیورسٹی میں ایک عرصے تک کی گئے ریسرچ سے معلوم ہوا ہے کہ تربوز کا باقاعدہ استعمال بلڈ پریشر کو بھی قابو میں رکھتا ہے۔

کھلاڑیوں کے لیے تحفہ

ایتھلیٹ اور دیگر سختگیمز کر نے والے افراد اگرمشقت اور مقابلے سے قبل تربوز کھائیں تو اس سے بہت مدد ملتی ہے۔ اس لیے نوجوان کھلاڑیوں کو تربوز کو اپنی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں