جاوید شیخ کے حوالے سے اچھی خبر

جاوید شیخ کے حوالے سے اچھی خبر

پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز فنکار جاوید شیخ نے کہا کہ میں نے بہت دفعہ اداکاری لے لئے اپلائی کیا اور مجھے تقربیا ہر دفعہ انکار ملتاتھا۔

جاوید شیخ کے حوالے سے اچھی خبر

ایک نجی چینل کو انٹڑویو دیتے ہو انہوں نے مزید بتایا کہ انہوں نے پانچ بار ریڈیو پر آڈیشن دیا مگر وہ ہر بار فیل ہوئے۔ ہمت نہ ہارنے کی وجہ سے آخر کار انہیں چانس مل گیا او ر انہیں صرف ایک لائن بولنے کے لئے ملی۔
ٹیلی ویثر ن پر کا کرنے کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ ٹی وی پر کام انہیں سفارش سے ملا۔
جاوید شیخ صاحب نے بتایا کہ انہوں نے ریڈیوکے ایک پروڈیوسر آفتاب افغانی سے کہا کہ مجھے ٹی وی پر کا م کر نا ہے تو انہوں نے کراچی کے ایک پروڈیوسراور ہدایت کار امیر امام کوفون کر چانس دلوایا اور مجھے ایک ملازم کا کردار ملا۔
بھارتی فلموں کے حوالے سے ان کا مزید کہناتھا کہ اب جو حالات ہیں اس میں کام کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
یاد رہے کہ جاویدشیخ نے20سے زائد بالی وڈ فلموں میں کا م کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں