خون کی کمی کا اندازہ لگانے والی ایپ بھی آگئی

خون کی کمی کا اندازہ لگانے والی ایپ بھی آگئی

اب خون میں ہیموگلوبِن کی کمی کے لیے ٹیسٹ کی ضرورت پیش نہیں آئےگی اور آنے والے وقت میں ایک ایپ کے ذریعے ہی اس خون کی کمی کو دیکھا جا سکے گا ۔

خون کی کمی کا اندازہ لگانے والی ایپ بھی آگئی

طبی عملے کو صرف ایپ کو کھول کر اسمارٹ فون کے کیمرے کو آن کرنا ہوگااور اس کے بعد آنکھ کے نچلے پپوٹے کواس طرح موڑا جائے کہ اندرکی سطح صاف صاف نمایاں ہوجائے۔ اس کی تصویر لینے کے بعد یہ تصویر ایک بڑے ڈیٹا بیس میں چلی جائے گی جہاں الگورتھم مریض میں خون کی کمی کی شدت کا اندازہ لگاسکیں گی ۔
ہیموگلوبن نامی پروٹین کی کمی کی وجہ سے ہی خون کی کمی اور زیادتی سامنے آتی ہے۔ اب اسے ایک چھوٹی سی ایپ کے ذریعے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے اور اس کے بعد ایپ کا حتمی ورژن پیش کیا جائے گا۔
اسے پوردوا یونیورسٹی کے پروفیسر ینگ کِم اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں