دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکیتوں کی مکمل رپورٹ

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکیتوں کی مکمل رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں ہلاکتیں 64 ہزار سے زائد ہوچکی ہیں جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے زیادہ ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے مزید 5476 افراد اس دنیا سے چلے گئے جس کے بعد دنیا بھر میں مرنے والوں کی تعداد میں 65 ہزاراضافہ ہوا ہے جب کہ متاثرین کی تعداد 12 لاکھ سے بھی زیادہ ہے۔

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکیتوں کی مکمل رپورٹ

کورونا وائرس کے باعث اب تک اٹلی میں سب سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں جہاں مرنے والوں کی تعداد 15362 ہے جب کہ دوسر ے نمبرپر اسپین ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد 11947، تیسرے نمبر امریکا کا ہے جہاں وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 8454 تک ہوگی ہے۔
امریکا میں اب تک کورونا وائرس کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 3 لاکھ سے اوپر ہوگی ہے جب کہ اٹلی اور اسپین میں کیسز کی تعداد سوا لاکھ تکجا پہنچی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 90 ہزار کے قریبتر ہے جب کہ وائرس سے اب تک 7560 افراداس دنیا سے چل بسے ہیں، برطانیہ میں بھی وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے اور مرنے والوں کی تعداد 4 ہزار آگے نکل چکی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: کوروناسے حفاظتی تدابیر

دنیا کی دیگر ممالک میں بھی ہلاکتوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہہورہا ہے، ایران میں اب تک وائرس سے 3,452 افرادکا خاتمہ ہوا ہے اور بیلجیم میں 1,283، ہالینڈ 1,651، سوئٹزرلینڈ 666، سعودی عرب میں 29 اور ہندوستان میں ننانوے افراد وائرس کے باعث مر چکیہیں۔
ترکی میں استنبول سمیت 30 شہروں میں گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی ہے جب کہ صرف کھانے پینے کی اشیا اور طبی سازوسامان لانے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب چین میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد اور طبی عملے کی یاد میں 3منٹ کی خاموشی اختیارکی گئی، صدرشی جن پنگ سمیت چین کی اعلیٰ قیادت نے وبا سے مرنے والوں کو یاد کیا اور خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

دنیا بھر میں کوروناوائرس سے ہلاکیتوں کی مکمل رپورٹ” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں