سام سنگ نیو ایل ای ڈی

سام سنگ نیو ایل ای ڈی

سام سنگ نے 2020 کا نیا تحفہ۔۔ دنیا کا پہلا بغیر فریم کے ایل ای ڈی تیا ر کر لیا۔اس کی لانچینگ تقریب اگلے ہفتے ہوگی۔
الیکٹرونکس کی دنیا کی میں سام سنگ نے ہمیشہ نئے ریکارڈز بنائے ہیں اپنی اس راویت کو بر قرار رکھتے ہوئے دُنیا کا پہلا فریم فری ایل ای ڈی تیار کر لیا ہے۔ بات موبائل فونز کی ہویا کسی بی نئی ایجاد کی اس کمپنی نے ہمیشہ کچھ نیا کر کے دیکھا یا ہے۔یہ نیا شہکار نت نئی ٹیکنالوجی، سلم ترین سکرین سلم کے ساتھ ٹی وی کے بعد پہلا ایل ای ڈی ہوگی۔سام سنگ یہ ایل ای ڈی اگلے ہفتے لاس ویگاس میں ہونے والے شو(سی ای ایس) میں متعارف کروائے گا۔ جوں جوں اس کی تقریب رونمائی کی تاریخ قریب آرہی ہیں لوگو ں کی دلچسبی بڑھ رہی ہے۔

سام سنگ نیو ایل ای ڈی

یہ ایل ای ڈی بغیر فریم نہیں ہو گی بلکہ اس کا فریم اس قدر باریک ہو گا کہ بہت قریب سے بھی نظر نہیں آئے گا۔اس کا ماڈل آٹھ کیکیو ایل ای ڈی ہوگا جس میں ایک ایک انچ کی سکرین ہوگی۔اس کی سکرین اس قدر شفاف ہوگی کہ دیکھنے والے صارفین کو ایسا محسوس ہو گا کہ یہ سب چیزیں ان کے سامنے ہورہی ہیں۔ اس کی ریزولیوشن آٹھ کے ہوگی جو دیکھنے والوں کو ایک نئی دنیا دیکھائے گی۔اس کا کلر والیم 100%کوانٹم ڈاٹ ہوگاجو رنگوں کی اک دنیا متعارف کروائے گا۔
سام سنگ نے اپنے کسٹمرز کی خواہشوں کا ہمیشہ خیا ل رکھا ہے لوگوں کو اس نئی ایل ای ڈی کا بے صبری سے انتظار ہے اس کی پاکستانی قیمت 2,39,9999روپے ہیں۔ یاد رہے کہ یہ ایل ای ڈی لاس ویگاس میں ہونے والے شو کنزیومرالیکٹرونکس شو میں لانچ کی جا رہی ہے جو کہ اس سال کے آغاز میں سام سنگ کا بڑا معرکہ ہوگا جو ٹیکنالوجی کی دنیا ایک تاریخ رقم کریں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں