سیدہ زنیب آفتاب کاظمی پاکستانی ٹیکسٹائل ڈائزینر

سیدہ زنیب آفتاب کاظمی پاکستانی ٹیکسٹائل ڈائزینر

سیدہ زنیب آفتاب کاظمی پاکستانی ٹیکسٹائل ڈائزینر
سیدہ زنیب آفتاب کاظمی پاکستانی ٹیکسٹائل ڈائزینر

کہتے ہیں رنگ زندگی کا حصہ ہوتے ہیں یہ یا تو کبھی خوشی میں نظر آتے ہیں یا پھر دُکھ میں نظر آتے ہیں مگر کچھ رنگ زندگی میں ہوتے ہیں جو صرف اس وقت نظر آتے ہیں جب آپ ان رنگوں کو کھوجنے کی کوشش کرتے ہیں۔ اللہ جی نے قرآن پاک میں صاف صاف فرمایا ہے کہ انسان کو وہی کچھ ملتا ہے جس کے لئے وہ کوشش کرتا ہے اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کتنی کوشش کرتے ہیں اپنی زندگی رنگوں سے بھر نے کے لئے۔
بات جب رنگوں کی ہوتی تو خواتین نے ہمیشہ اپنی ہنر مند ی سے ہر میدان میں رنگ بھر ے ہیں۔
ٹیکسٹائل کا شعبہ ایک ایسا شعبہ ہے جو کبھی بھی مانند نہیں پڑ سکتا کیونکہ خواتین کبھی بھی اپنے کپڑوں اور کپڑوں کے رنگوں پہ سمجھوتہ نہیں کر سکتیں چاہے حالات کیسے بھی ہو یا چاہے وقت بے رنگ ہو ان کے رنگ مانند نہیں پڑتے۔
لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور کی ایک بہت ہی عمدہ درسگاہ ہے پاکستان کے بہت بڑے بڑے نام جن میں بشٰری انصاری، صاء حمید، عارفہ سیدہ زہرہ جیسے بڑے نام شامل ہیں جو آج اپنے اپنے کا م کے حوالے سے ایک پہچان رکھتے ہیں۔ مگر یہ سلسلہ ابھی رُکا نہیں ہے کوئی ہے جو آج بھی لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کا نام روشن کر نے کے ساتھ ساتھ اپنے ماں باپ کا نام روشن کر نے کے لئے دن رات اپنی ہنر سے میدان ماررہی ہے۔
یہ کہانی ایسے ما ں باپ کی بیٹی ہے جو آج رنگوں سے پیار کرتی ہے جو آج بھی اپنے ماں باپ کی زندگی میں رنگ بھر رہی ہے۔ کوئی نہیں جانتا تھا کہ سید آفتاب احمد کاظمی اور سیدہ نسیم اختر کے گھر پیداہونے والی سیدہ زنیب آفتاب کاظمی ایک اپنے ماں باپ کا نام روشن کریں گی اوراپنی دنیا رنگوں کے نام کر دے گی۔

Syeda Zainab Aftab Pakistani Textile Designer

سیدہ زنیب آفتاب کاظمی پاکستانی ٹیکسٹائل ڈائزینر

زنیب نے لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی لاہور سے بی ایس اونرز کی ڈگری ٹیکسٹائل میں حاصل کی۔ زنیب کا شوق اُنہیں لاہور کی اس عظیم درسگاہ میں لے گیا شاید جہاں داخلہ ملنا بہت مشکل ہے مگر زنیب نے اپنے ہنر سے یہ بھی آسان بنا ڈالا۔زنیب کی سپشلائزیشن کونٹیپوری پرنٹ (ٹیکسٹائل)میں ہے۔زنیب کا کا م ان کی پہچان ہے جس میں ہینڈ ڈرائنگ نیٹ ورک، سکرین پرنٹینگ اور ڈیجٹل پروسیسنگ ہے۔

پاکستان کے چند بڑے ٹیکسٹائل اداروں میں کام کر نے کے بعد زنینب نے اپنا برینڈ لانچ کیا جس کا نام کریٹیویٹی بائے سیدہ کے نام سے ہے۔ٹیکسٹائل کے ساتھ ساتھ پاکستان کی اس ہنر مند بیٹی نے گرافکس ڈائیزین میں مہارت حاصل کی ہے جو ان کے کام کو سب سے منفرد بناتا ہے۔
ان کی مارتوں کی لسٹ کچھ یوں ہے
Hand Made Props
Decoration
Party Events Props
زنیب کی ہنرمندی سب کے سامنے ہیں ایسی ہی خواتین ہیں جو آگے جا کے ہنر میں پاکستان کا ترجمان بنتی ہیں۔

For Order Please Visit: https://www.facebook.com/Creativity-by-Syeda-111612760410431/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں