شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ میں نے دم کیا تو شہبازشریف گزشتہ روز گرفتار ہونے سے بچ گئے۔

شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہبازشریف کے خلاف سنگین قسم کے کیسز ہیں، میں نے دم کیا تو شہباز شریف گرفتاری سے بچ گئے، ان کا خیال تھا کورونا سے معیشت کا بُا حال ہوجائے گا ۔ سیاست کی تاریخ میں عمران خان کو یاد رکھا جائے گا،انہوں نے آئی ایم ایف کی قسطوں کے حوالے سے اہم کردار ادا کیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں : شہباز شریف کی پارٹی میں کوئی اوقات نہیں

انہوں نے مزید کہا کہ بجلی اور چینی کے حوالے سے رپورٹس پہلی بار عمران خان کے دور میں نکلیں ہیں، عمران خان آٹا اور چینی بحران میں ملوث کسی فراڈے کو نہیں چھوڑیں گے، اگر یہ لوگ اب ہاتتھ سے نکل گئے تو پھر کبھی قابو نہیں آئیں گے، اگر میں بھی اس کیس میں شامل ہوا تو میر ے خلاف کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “شیخ رشید کے دم سے شہباز شریف بچ گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں