عائزہ خان ٹوئٹر

عائزہ خان ٹوئٹر

ڈرامہ میرے پاس تم ہوسوشل میڈیا پر کافی مقبولیت سمٹ رہا ہے مگر ایک خبر نے ڈرامہ کے مرکزی کردار مہوش(عائزہ) کے حوالے سے سب کو پریشان کر دیا کہ ان کا ٹوئٹر پر کوئی اکاونٹ نہیں۔اس کا اعتراف اُنہوں نے انسٹاگرام پر اپنے فیک ٹوئٹر آئی ڈی کی تصویر لگا کر کیا۔انکا مزید کہنا ہے کہ یہ ان کے نا م کا ناجائز استعمال ہے اور یہ بہت غلط حرکت ہے۔ ان کے نام سے جو ٹوئٹر اکاونٹ بنا یا گیا تھا اس کے فالورز کی تعدادایک لاکھ تیس ہزار کے قریب ہے اور بہت سے ساتھی فنکار ان کا اکاونٹ سمجھ کر ان کو فالو کرتے رہے اور ری ٹوئٹ کا کھیل بھی کھیلتے رہے ہیں۔عائزہ کا مزید کہنا تھا کہ ان کے پاس اتنا ٹائم نہیں ہو تا کہ منٹ منٹ کی خبر سماجی رابطوں کی ویب سائٹوں پر ڈالے۔

عائزہ خان ٹوئٹر

عائزہ خان ٹوئٹر
                                                                                                    عائزہ خان ٹوئٹر

میرے پاس تم ہو کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ میں اپنے مداحوں کی بہت شکرگذار ہو ں جنہوں نے ڈرامے کو بہت پسند کیا۔یہ ڈرامہ اس معاشر ے کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ ہمارے معاشرے میں یہ سب ہو رہا ہے۔ ا ن کے مطابق جب ایک شادی شدہ عورت چٹ کر تی ہے تو ڈ ٹ کے بات کر تی ہے کیونکہ اُسے بھروسہ ہوتا ہے کسی دوسرے مرد کا اور یہ حوصلہ اسے بہت سارے ان رشتوں سے دور کر دیتا ہے جن کی بنا ء پر وہ اس معاشرے میں جی رہی ہوتی ہے مگر جب ایک شادی شدہ مرد چٹ کرتا ہے تو وہ نظریں جھکا کے بات کرتاہے کیونکہ وہ کسی ایک عورت کے بھروسے بہت سے لوگوں کو دھوکا دے رہا ہوتا ہے اور وہ اپنا آنے والی زندگی کو داؤ پر لگاتا ہے اور اپنے بیوی بچوں کو بھی دھوکا دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں