عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا

عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا

عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا۔ ہندو مسلم ہونے کو تیار
کورونا وائرس سے نجات حاصل کر نے کے لیے کئی دنوں سے پاکستان میں مقررہ اوقات کے علاوہ بھی اذانوں کا سلسلہ جاری ہے اور خدا سے اپنے گناہوں کی معافی مانگی جارہی ہے۔ گلوکار عاطف اسلم نے بھی دو روز قبل سوشل میڈیا پر اذان کی ویڈیو شیئر کی تھی۔ عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں اذان نے سننے والوں پرایک وجد طاری کردیا اور لوگوں نے اذان کو بے حد سراہا۔

عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا

عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا
                                                       عاطف کی اذان کاجادو ہنددوں تک پہنچ گیا

اس اذان کے بعد عاطف اسلم کو سراہنے والوں میں صرف ان کے مسلمان مداح ہی شامل نہیں بلکہ سرحد پار سے غیر مسلم ہندو مداحوں نے بھی عاطف اسلم کی آواز میں اذان کو سنا اور اس کی بے حد تعریف کی۔ یوٹیوب پر عاطف اسلم نے اذان کی ویڈیو کے ساتھ جو پیغام لکھا ”اللہ سب سے بڑا ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمدﷺ اللہ کے پیغمبر ہیں۔“ یوٹیوب پر عاطف اسلم کی اذان کو اب تک دنیا بھر سے لاکھوں لوگ سن چکے ہیں اور ہزاروں نے اس پرنیک خیالات کا اظہار کیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: عاطف کی اذان کا جادو چل گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں