عمران خان نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی درخواست کر دی

عمران خان نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی درخواست کر دی

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوگا اور میری تمام صوبوں سے درخواست ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں۔
وزیراعظم عمران خان نے کورونا بار ےسرکاری ٹی وی پربات کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کھولنےکےفیصلےپرمیڈیکل عملے کی فکرتھی کہ اسپتالوں پردباؤبڑھ جائے گا ، حکومت کو میڈیکل سٹاف کی پریشانیوں کا احساس ہے۔

عمران خان نے ٹرانسپورٹ کھولنے کی درخواست کر دی

عمران خان نے کہا کہ اگر کوئی یقین دلاتا کہ کورونا وائرس 2 یا 3 ماہ کے لاک ڈاؤن سے ختم ہوجائے گا تو ہم ایسا کرتے، لیکن لاک ڈاؤن سے کورونا وائرس ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا اور ایک سال تک بھی کوئی ویکسین تیار ہونے کا امکان نہیں، لاک ڈاؤن جب بھی کھولا تو کیسز میں دوبارہ اضافہ ہوگا، اب اس وائرس کے ساتھ ایک سال گزارہ کرنا ہوگا، مسلسل لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جا سکتے ۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم تمام صوبوں کی رائے سے فیصلہ کرتے ہیں اور کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرتے جس میں ایک صوبہ بھی رضا مند نہ ہوں، اسی لیے پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ ابھی پکا نہیں ہوسکا، کیونکہ ایک دو صوبوں کو پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے سے کورونا پھیلنے کا خدشہ ہے، میری سب سے درخواست ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کھول دیں، کیونکہ ٹرانسپورٹ بند کرکے غریب کو بہت نقصان پہنچا رہے ہیں، امریکا اور یورپ جہاں ایک دن میں 800 سے زائد لوگ مررہے ہیں، انہوں نے بند نہیں کی تو ہم نے کیوں بندکریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں