عمران خان کوروناوائرس کے آگے بے بس انتہائی پریشان

عمران خان کوروناوائرس کے آگے بے بس انتہائی پریشان

معروف صحافی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کورونا سے ڈرا بھی رہے ہیں او اس کے لئے کچھ کر بھی نہیں پا رہے۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نے کورونا کے باعث پاکستان میں روز روز پیدا ہونے والی صورتحال پر تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کورونا وائرس کے بارے کافی کنفیوز ہیں بلکہ شدید دباؤ کا شکار بھی ہیں۔

عمران خان کوروناوائرس کے آگے بے بس انتہائی پریشان

وہ ہر دوسرے تیسرے دن صحافیوں کو بیٹھاکر وہی باتیں شروع کر دیتے ہیں۔ان کو کورونا سے خوف زدہ بھی کرتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے یہ کر دیا ہم نے وہ کر دیا۔لیکن اگر غور کیا جائے تو عملی طور وہ کچھ ہوتا نظر نہیں آرہا جو ہونا چاہیے۔جب میڈیکل آلات کی بات کریں تو اللہ کا شکرادا کر نے کے بعد چین کا شکریہ ادا کرنا چاہیے جس نے دوستی نبھا ئی اور کٹس اور باقی چیزیں فراہم کر دی ہیں۔
یادرہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 2708 ہوگئی ہے جبکہ اس خطرناک بیماری سے40 افرادکی موت ہوچکی ہے اور 126 صحت یاب ہوچکے ہیں۔گذشتہ روز کی رپورٹ میں بتایا گیاہے کہ وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 66 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

یہ بھی خبر پڑھیں: عمران خان کا قوم کے نام اہم پیغام

اس وائرس سے 35 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔ کورونا میں مبتلا افراد میں سے 10 کی حالت تشویش ناک ہے اور 126 نے اس سے صحت یابی حاصل کرلی ہے۔کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 920 ہوگئی ہے، سندھ میں 783، خیبر پختونخوا میں 311، بلوچستان میں 169، اسلام آباد میں 62، گلگت بلتستان میں 190 جب کہ آزاد کشمیر میں 9 افراد کورونا کا شکار ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

عمران خان کوروناوائرس کے آگے بے بس انتہائی پریشان” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں