فردوس عاشق کے مراد علی شاہ پر تابڑ توڑ حملے

فردوس عاشق کے مراد علی شاہ پر تابڑ توڑ حملے

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ تمام صوبے اپنے فیصلے کرنے میں خودمختار ہیں وزیراعلیٰ سندھ موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کومایوسی کی طرف نہ لے کر جائے ۔

فردوس عاشق کے مراد علی شاہ پر تابڑ توڑ حملے

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ نیوزکانفرنس میں ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ میڈیا پر لمبی لمبی پریس کانفرنسز کرنے کے بجائے سندھ میں پھیلی بھوک کو دیکھیں، بھوکےکودووقت کھانا دینا آپ کی ذمےداری ہے، آپ موت کی کہانیاں سناکرلوگوں کواور خوف زدہ نہ کریں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فردوس عاشق کا ٹائیگر فورس کے نام اہم پیغام

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ لاک ڈاؤن کو کتنا بڑھایا یا کم کیا جائے وفاق کی طرف سے کوئی پابندی نہیں، عوام کی حفاظت ہم سب کی اولین فرض ہے، وفاق صوبوں کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے تمام اقدامات کو موثر بنانے ذمہ داری سے کام کر تا رہے گا جب کہ عوام کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانا وزیراعظم عمران خان کا نصب العین ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں