فلم گل مکئی ملالہ یوسف زئی

فلم گل مکئی ملالہ یوسف زئی

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کی زندگی پر بننے والی فلم گل مکئی ریلز ہونے کے قریب ہے۔ اس فلم میں گل مکئی یعنی کے ملالہ کی زندگی اور تعلیم کے لئے ان کی جدوجہد کو عکس بند کیا گیا ہے۔اس فلم کی تیاری کا آغاز 2017میں کیا گیا تھا۔بھارت کے مشہور ر ڈائر یکٹر امجد خان نے کہا کہ جب میں یہ فلم بنا رہا تھا تو مجھے احساس ہوا کہ ملالہ نے اپنی زندگی میں کتنی مشکلات دیکھی ہیں۔

یہ فلم 31جنوری 2020کو منظر عام پر آئے گی۔اس فلم میں ملالہ کا کردار ادا کر نے والی کوئی اور نہیں بلکہ انڈیا کی ڈرامے انڈسٹری کے مشہور ادکارہ ریم شیخ ادا کر رہی ہیں۔ ریم شیخ کے مطابق جب وہ اس فلم کو شوٹ کروا رہی تھی بعض اوقات ان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے تھے کہ کوئی اتنی مشکل زندگی کیسے گذار سکتا ہے جہاں ہر وقت آپ کے سر پر موت کا سایہ ہو مگر پھر بھی آپ اپنے مشن پر قائم ہو۔اس فلم میں ملالہ کی والدہ کا کردار بھارتی ادکارہ دیویا دتہ اور والدکا کردار اتل کلکرنیادا کر ہے ہیں۔اس فلم میں اور بہت سے بھارتی فنکاروں نے کام کیا ہے جن میں مکیش رشی،ابھیمیوسنگھ اور اعجاز خان شامل ہیں۔

فلم گل مکئی ملالہ یوسف زئی
                                         فلم گل مکئی ملالہ یوسف زئی

فلم گل مکئی ملالہ یوسف زئی

یہ فلم مقبوضہ کشمیر میں شوٹ کی گئی ہے۔ اس فلم میں دراصل پاکستان میں ہونے والی دہست گردی اور خواتین کے حقوق کے چھن جا نے کا زکر کیا گیا ہے جن کا شکا ر ملالہ یوسف بھی رہی۔مگر سوشل میڈیا پر اس فلم کے حوالے سے بہت سے تنقیدی پیغامات سامنے آرہے ہیں کہ یہ فلم پاکستان کو بدنام کر نے کے لئے بنا ئی جا رہی ہیں۔ اب سوال یہ پیداہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہو رہا ہے ملالہ پاکستان کی بیٹی ہے وہ کیوں اپنی ہر بری یاد کو پاکستان سے ہی منسو ب کرتی ہیں۔
اگر آپ ک یاد ہو تو ملالہ کی کتاب (ای ایم ملالہ) کو لے کر بھی کا فی تنقید ہوئی تھی آخر کیا وجہ ہے کہ سب ہورہا ہے اس کا فیصلہ اب فلم آنے کے بعد ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں