لاک ڈاون کے حوالے سے اسد عمر کا بڑا بیان

لاک ڈاون کے حوالے سے اسد عمر کا بڑا بیان

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمرکا کہنا ہے کہ جو صورت حال ہے اس میں یہ نہیں بتا سکتا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاون کی پابندیاں اور بڑھ جائے گی یا کم ہوگی۔

لاک ڈاون کے حوالے سے اسد عمر کا بڑا بیان

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے ملکی معیشت پربُرے اثرات پڑ رہے ہیں جن سے امیر اور غریب دونوں طبقے بُری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ تاہم موجودہ صورت حال میں کچھ نہیں کہہ سکتا کہ 14 اپریل کے بعد لاک ڈاون کی پابندیوں کم ہوں گی یا زیادہ۔
ان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون سے وائرس کو روکنے میں کافی مدد ملی۔ پاکستان میں کورونا وائرس پھیلنے کی رفتارکم ہے جو کہ حوصلہ افزا بات ہے۔ پاکستانی قوم نظم و ضبط کا مظاہرہ کررہی ہے اور یہی اس وبا سے مقابلے کا واحد اور بہترین حل طریقہ ہے تاہم بعض علاقوں میں احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل نہیں ہورہا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: اسد عمر کا بڑا اعلان

ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹر اور طبی عملہ ہمارے ہیروز ہیں انہیں حفاظتی سامان کی فراہمی کے لییبھر پور کوشش کی جارہی ہے۔ حالیہ دنوں میں ملک کی کورونا ٹیسٹنگ کے عمل میں اضافہ ہوا ہے۔ وائرس پھیلنے سے صحت کا نظام متاثر ہوسکتا ہے، کوشش ہے صورت حال سے حالات مزید خراب نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

2 تبصرے “لاک ڈاون کے حوالے سے اسد عمر کا بڑا بیان

اپنا تبصرہ بھیجیں