لاہور میں دو بچے کورونا کا شکار والدہ غم سے نڈھال

لاہور میں دو بچے کورونا کا شکار والدہ غم سے نڈھال

لاہور کے راوی ٹاؤن کے علاقے میں دو بہن بھائی کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق راوی ٹاؤن میں رہنے والے بہن بھائی میں کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق بچوں کے والد کا بھی گزشتہ دنوں ٹیسٹ پوزیٹیو آیا تھا۔ڈی ڈی ایچ او کے مطابق ان کے والد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر گھر کے باقی افراد کا بھی ٹیسٹ کیا گیا۔

لاہور میں دو بچے کورونا کا شکار والدہ غم سے نڈھال

ڈاکٹر نے بتایا کہ بچوں میں کورونا وائرس کی کامیاب تشخیص ہو گئی تاہم والدہ کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے۔بچوں میں بھی کورونا وائرس کی علامات واضع طور پر پائی جا رہی تھی۔بچوں کو کھانسی اور ہلکا بخار کی شکاےت تھی ۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ جب ایمبولنس بچوں کو لینے کے لیے پہنچی تو وہاں پر موجود ہر شخص کی اآنکھ اشکبار تھی اور والدہ دیر تک روتی رہی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ننھی گڑیا نے کورونا کو شکست دے دی

بچوں کی ماں نے انہیں کھانے پینے کی چیزوں کے ساتھ قرآن پاک بھی دیا۔
دونوں بچوں کو چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔۔بچوں کے والد میو اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بچوں کو گھر میں سیلف آئسولییٹ کرنے کی کوشش جاری ہے تاہم ان کے خاندان میں افراد کی تعداد زیادہ ہے جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں