ماڈل نادیہ حسین خانہ کعبہ کو یاد کر کے رو پڑی

ماڈل نادیہ حسین خانہ کعبہ کو یاد کر کے رو پڑی

ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کورونا کی وجہ سے خالی خانہ کعبہ کا ذکر کرتے ہوئے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور روپڑیں۔

ماڈل نادیہ حسین خانہ کعبہ کو یاد کر کے رو پڑی

نادیہ حسین پی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئیں جہاں احسن خان نے ان سے ان کا حج اور عمرے کا تجربہ شائقین کے ساتھ شیئر کرنے کو کہا۔ نادیہ حسین نے کہا کہ خانہ کعبہ کی زیارتکو لفظوں میں بیان نہیں کر سکتی کیونکہ آپ جو وہاں محسوس کرتے ہیں اس کی وضاحت کے لیے الفاظ نہیں ہیں میرے پاس۔
نادیہ حسین نے روتے ہوئے کہا جب بھی میں یہ بات سوچتی ہوں میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔
نادیہ حسین کو جذباتی دیکھ کر شو کے میزبان احسن خان اور وہاں موجودلوگ بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور ان کی آنکھوں سے بھی آنسو بہنے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں