(حریم شاہ اور مفتی قوی) مختاریاں گل ودھ گئی اے

(حریم شاہ اور مفتی قوی) مختاریاں گل ودھ گئی اے

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی کے نکاح سے متعلق سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی خبروں کی حقیقت سے حریم شاہ اور مفتی قوی نے خود پردہ اٹھادیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں پاکستان کی بد نام ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی آمنے سامنے بات چیت کررہے ہیں اور زیر موضوع بحث ہے دونوں کا نکاح۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کافی غصے میں ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ نے اپنی اور مفتی قوی کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر سے متعلق بھی بات کا تذکرہ کیا اور کہا میں قسم کھاتی ہوں نہ مجھے مفتی صاحب سے کبھی ملنے کا شوق اُٹھا اور نہ ہی کسی کے ذریعے ان سے ملنے کے لیے رابطہ کیا ۔

حریم شاہ اور مفتی قوی) مختاریاں گل ودھ گئی اے)

حریم شاہ نے مزید کہا مفتی صاحب مختلف چینلز پر بیٹھ کر میرے خلاف بولتے رہے ہیں کبھی بولتے ہیں میں بغل گیر ہوگیا ،کبھی کہتے ہیں یہ میرے نکاح میں ہے ، کبھی کہتے ہیں میں نے حریم کو چادر پہنادی۔ حریم شاہ نے کہا کہ مفتی صاحب کو میرے بارے میں اتنی غلیظ باتیں کرنا ان کو زیب نہیں دیتا۔

اس دوران مفتی قوی صاحب نے کہا میں ایک بات کی تھوڑی سی وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ میں ہر ممکن کوشش کرتا ہوں کہ میری طرف سے غلط بیانی نہ ہو میں حلفاً کہتا ہوں کہ میںنے یہ سب باتیں کہیں نہیں کی جس پر حریم شاہ نے کہا آپ کا انٹرویو ثبوت کے طور پر موجود ہے میں آپ کو دکھادوں؟ اور کیا آپ نے ایک اینکر کے سامنے یہ نہیں کہا کہ میں نے نکاح کیا ہوا ہے جس کے بعد اس (حریم شاہ) نے ٹک ٹاک چھوڑ دی ہے۔

یہ بھی خبر پڑھیں :حریم شاہ کے والد کا نیا بیان

جس پر مفتی صاحب نے کہا شاید انیکر کے ذہن میں یہ ہو کہ شاید مفتی صاحب نے جو نکاح کیا ہے وہ حریم شاہ سے کیا ہے، جس پر حریم شاہ نے کہا میں آپ کی بیٹی کی طرح ہوں اور بیٹیوں کو لوگ اپنے نکاح میں لیتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں