مراد علی شاہ کا نیا حکم جاری کراچی بند کردو

مراد علی شاہ کا نیا حکم جاری کراچی بند کردو

سندھ حکومت نے کراچی میں کورونا سے متاثرہ علاقوں کو مکمل طور بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہنے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سے 77 کیسز رپورٹ ہوئے اور 48 گھنٹوں میں کراچی کے مختلف علاقوں سے 147 کورونا کے کیسز سامنے آئے ہیں ، 6 اضلاع میں 30 سے زائد علاقے اس کی شدید زد میں ہیں۔

مراد علی شاہ کا نیا حکم جاری کراچی بند کردو

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ 30 کورونا کیس ضلع جنوبی سے سامنے آئے ہیں جب کہ ضلع شرقی سے 24 گھنٹوں میں 16 افراد میں کورونا کیسز کی تصدیق ہوچکی ہیں ، وسطی ضلع میں مزید 11 اور غربی ضلع میں 8 افراد کورونا زد میں آئے ، ملیر میں 6 اور کورنگی میں بھی 6 افراد میں کورونا وائرس رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں : مراد علی شاہ کا لاک ڈاؤن مزید سخت کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ نے کراچی میں اس وباء سے متاثرہ علاقوں کو مکمل بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ ایریاز کو مکمل بند کیے بغیر وائرس کو نہیں روک سکتے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: فردوس عاشق کے مراد علی شاہ پر تابڑ توڑ حملے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

مراد علی شاہ کا نیا حکم جاری کراچی بند کردو” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں