میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان اس دھرتی پر قربان ہوگئے

میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان اس دھرتی پر قربان ہوگئے

پاک فوج کا مشاق طیارہ گجرات میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہو کر اس دھرتی کو پھر قرضدار کرگئے۔
پاک فوج کا تربیتی طیارہ گجرات کے گاؤں چوپالا میں گر کر تباہ ہوا۔ طیارے میں 2 پائلٹ میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان موجود تھے اور انہیں جان بچانے کے لیے طیارے سے باہر نکلنے کا کوئی راستہ نہ مل سکا جس کے نتیجے میں دونوں شہید ہوگئے۔

میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان اس دھرتی پر قربان ہوگئے

آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عمر انسٹرکٹر اور لیفٹیننٹ فیضان زیر تربیت پائلٹ تھے۔ مشاق طیارہ معمول کی تربیتی پروازکے لئے اُڑان پر تھا کہ اس دوران یہ ناخوش گوار واقعہ سے میجر عمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہےد ہو گئے ۔ میجرعمر کا تعلق گجرات اورلیفٹیننٹ فیضان کاتعلق کلرکہارسےتھا۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں