وزیراعظم عمران خان کا عام آدمی کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کا عام آدمی کے حوالے سے اہم اجلاس

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ تمام کوششیں عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے ہونی چاہئے۔ وزیرِاعظم عمران خان کی زیرصدارت کورونا وائرس کے معاشی اثرات کے جائزہ سےمتعلق اجلاس ہوا، جس میں وزارت خزانہ کی طرف سے رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کورونا سےمعیشت پر پڑنے والے اثرات پر بریفنگ دی گئی، جب کہ حکومت کی طرف سے ساڑھے 1200 ارب روپے کےاعلان کردہ معاشی پیکج پر عملدرآمد کا بھی بخوبی جائزہ لیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کا عام آدمی کے حوالے سے اہم اجلاس

کورونا وائرس کی صورتحال کے دوران اقتصادی ریلیف پر وزارت خزانہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مختلف شعبوں کو دی جانے والی سبسڈی کی کڑی نگرانی کی ضرورت ہے، موجودہ اقتصادی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ‘ایک سٹپ آگے’ حل نکالنے ہوں گے، حکومت کی تمام کوششیں عام اور غریب آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہوگیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:وزیراعظم کا ہفتے سے لاک ڈاؤن کھولنے کا اعلان

چھوٹے کاروبار اور زراعت کا شعبہ زیادہ توجہ کا حامل ہے ، چھوٹے کاروبار اور زرعی شعبے کو نوکریاں پیدا کرنے کے قابل بنانا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں