وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے شاہراہ دستور پرپولیس کی طرف سے ناانصافی پر خود کو آگ لگانے والا شخص دنیا سے چل بسا۔
پولیس رپورٹ کے مطابق فیصل عزیز نے نماز جمعہ سے کچھ دیرپہلے وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگ لگالی تھی جس سے وہ بری طرح جل گیا موقع پر موجود پولیس اہلکاروں اورموجود لوگوں نے آگ بجھائی اور شدید زخمی حالت میں پمز ہوسپٹل منتقل کیا جہاں کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد فیصلاس دنا سے چل بسا۔

وزیراعظم ہاؤس کے سامنے ایک شخص نے خود کو آگ لگا لی

پولیس کے مطابق فیصل عزیز نے مری تھانہ بیول شریف میں ایک سیاسی شخصیت جواد عباسی ست تنگ آکر اس کے خلاف آر پی او راولپنڈی کو درخواست دی تھی تاہم پولیس نے کوئی ایکشن نہ لیا بلکہ الٹا جواد عباسی نے قتل کی دھمکیاں دیں جس پر پولیس سے انصاف نہ ملنے پر احتجاجاً وزیراعظم سیکریٹریٹ کے سامنے خود کو آگلگا کر اپنے ارمانوں کا خون بھی کر دیا۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ شفاقت کا کہنا ہے کہ متوفی فیصل ننشہ کرتا تھا اور اس پر بچی سے زیادتی کا بھی کیس تھا، اس کے بھائی سے بات کرنے پر پتہ چلا کہ فیصل آوارہ پھرتا رہتا تھا تاہم واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں