وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بڑا قدم

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بڑا قدم

پنجاب حکومت نے عام آدمی کے لئے ریلیف کے حوالے سے بڑا قدم اُتھاتے ہوئے مسافروں کے لئے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کورونا کی روک تھام کے لئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا جس میں کورونا کی روک تھام کیلئے کیے جانے والے حکومتی اقدامات کا بغور جائزہ لیا گیا اور کورونا وباء سے پیدا ہونے والی تازہ ترین صورتحال پر نظر ثانی کی گئی جب کہ اجلاس میں کچھ اہم فیصلے بھی ہوئے۔

وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کا بڑا قدم

اجلاس میں ایس او پیز کے تحت آن لائن ٹیکسی و ٹرانسپورٹ سروس بھی کھولنے، گرجا گھروں میں اتوار کے دن عبادت کی اجازت اور بڑے شاپنگ مالزکو بھی کھولنے کا فیصلہ کیا گیا جب کہ پاورلومز کو بھی کام کی اجازت دی گئی۔
وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نےٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 20 فیصد کمی کا اعلان کیا اور کہا کہ عام آدمی کی سفری مشکلات کا احساس کرتے ہوئے انٹرسٹی و انٹر ڈسٹرکٹ ٹرانسپورٹ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لوگ گاڑیوں پر سفر کرتے نظر آرہے ہیں اور اس کی ایک اور بہت بڑی وجہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عام آدمی کو ملے گا، ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے عام آدمی سکھ کا سانس لے سکیں گا ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہو گا، مسافروں، ڈرائیوروں اور کنڈیکٹروں کے لئے ماسک لازم ہوگا ، سینی ٹائزرز کی پابندی ہو گی اور مسافروں کے درمیان ضروری فاصلہ رکھا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں