پاناما میں دُنیا کا سب سے انوکھا لاک ڈان

پاناما میں دُنیا کا سب سے انوکھا لاک ڈان

جزیرہ نما وسطی امریکی ملک پاناما کی حکومت نے کورونا وائرس سے بچنیکے لیے دنیا کے سارے ممالک کی طرح لاک ڈان کا نفاذ کر رکھا ہے تاہم پاناما کا لاک ڈان دنیا کیباقی ممالک سے بہت مختلف ہے. پانامابھی کیس کا سامنا کر رہاہے اور 2 اپریل کی صبح تک وہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1300 سے بھی زیادہ ہو چکی تھی جب کہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد 32ہوگئی تھی۔

پاناما میں دُنیا کا سب سے انوکھا لاک ڈان

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پاناما کی حکومت نے یکم اپریل سے ملک کے مرد و خواتین کو ایک ساتھ باہر نکلنے منع کرتے ہوئے پابندی عائد کی ہے دونوں جنسوں کے لوگوں کے لیے الگ الگ دن مختص کردیے ہیں پاناما کی حکومت نے خواتین کو پیر، بدھ اور جمعہ جب کہ مرد حضرات کو منگل، جمعرات اور ہفتے کو گھر سیباہر جانے اور ضروری چیزیں لانے کی اجازت دی ہے، تاہم ساتھ ہی دونوں جنس کے افراد پر اتوار کو گھر سے باہر نکلنیپر پاپندی لگا دی ہے.
وہان کی حکومت نے لوگوں پر واضح کیا ہے کہ وہ محض 2 گھنٹے میں تمام چیزیں خرید کر واپس گھر آئے اور باقی پورا وقت گھر میں گذاریں اس بات کا پتہ نہیں چل سکا کہ حکومت نے گھروں میں بھی مرد و خواتین کو الگ الگ رہنے کی ہدایات کی ہیں یا نہیں، تاہم حکومت نے تمام لوگوں کو ایک دوسرے سے فاصلہ رکھنے کی سخت ہدایات جاری کی ہیں.
یاد رہے کہ دنیا کے سب سے بڑے اسکینڈل پاناما لیکس کا تعلق بھی اسی ملک سے تھا،۔
دنیا میں تہلکہ مچانے والے پاناما اسکینڈل سامنے آنے کے بعدسب کو حیران کیا تھا کہ اسی کیس میں پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا نام بھی آیا تھا اور پاکستان کی سپریم کورٹ میں ان کے خلاف مقدمہ بھی چلا تھا, اسی اسکینڈل میں نام آنے پر انہیں سپریم کورٹ نے 28 جولائی 2017 کو نااہل قرار دیا تھا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں