پاک فوج کے جوان پھراس زمین کو قرض دار کر گئے

پاک فوج کے جوان پھراس زمین کو قرض دار کر گئے

ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں آئی ای ڈی دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا ۔

پاک فوج کے جوان پھراس زمین کو قرض دار کر گئے

آئی ایس پی آرکے مطابق پاک ایران بارڈر کے قریب ضلع کیچ کے علاقہ بلیدہ میں بارودی سرنگ دھماکے میں پاکستان فوج کا ایک افسر اور پانچ جوان شہید ہوگئے، ایک جوان زخمی بھی ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان پیٹرولنگ کی ڈیوٹی سے واپس آرہے تھے کہ چند دہشت گردوں نے راستے میں ریموٹ کنٹرول آئی ای ڈی سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اہلکاروں کو نشانہ بنایا، شہیدکا رتبہ پانے والوں میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں