پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا پیغام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا پیغام

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کورونا کو پھیلنے سے روکنے کے لئے سول انتظامیہ سے ہرممکن تعاون کریں گے۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا بڑا پیغام

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنر ل قمرجاوید باجوہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ بھی کیا، جہاں ڈی جی پلاننگ این سی اوسی جنرل آصف محمود گورایا نے سربراہ پاک فوج کو جاری سرگرمیوں پر تفصیلا بریفنگ بھی دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کو کورونا وبا کے پاکستان میں پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:آرمی چیف کی طبی سامان کے حوالے سے بڑا بیان

اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی روک تھام کیلئےمحدود وسائل میں کیےگئےاقدامات کو بھی خوب سراہا ، اور این سی او سی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کورونا کے خطرے سے متعلق جائزے کو جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہدایت جاری کی کہ پاک فوج رمضان میں دوسرےاداروں سے مل کر قوم کو ہر ممکن سہولیات فراہم بھی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں