پشاور ہائی کورٹ کا نیب کے نام اہم پیغام

پشاور ہائی کورٹ کا نیب کے نام اہم پیغام

ہائیکورٹ پشاور نے ریمارکس دیے ہیں کہ نیب ہر چیز کا نوٹس لیتا ہے مگر آٹا پٹرول بحران پر خاموش کیوں ہے۔

پشاور ہائی کورٹ کا نیب کے نام اہم پیغام

پشاور ہائیکورٹ میں پٹرول اور آٹا بحران کے خلاف سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاقی وزیرپٹرولیم، ڈی جی نیب خیبرپختونخوا اور وفاقی سیکرٹری پٹرولیم کو عدالت میں طلب کرلیا۔
جسٹس قیصر رشید نےکہا ہے کہ پٹرول کا بحران ہے لوگوں کو پٹرول میسر نہیں، افسوس ہوتا ہے ایسے وزراء پر جو صرف میٹنگز میں مراعات لینے جاتے ہیں۔
نمائندہ اوگرا نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تشکیل دی ہے کہ جو پمپس پٹرول نہیں دے رہے ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی ۔
جسٹس قیصر رشید نے سیکرٹری فوڈ سے استفسار کیا کہ آٹا بحران کا کیا بنا؟۔ سیکرٹری فوڈ نے بتایا کہ آٹا اور گندم کی سپلائی پنجاب سے ہورہی ہے کچھ ہفتوں میں ریٹ نارمل ہو جائے گا۔
عدالت نے سیکرٹری فوڈ سے آٹا بحران پر تفصیلی رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کرلی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں