پھلوں سے علاج

پھلوں سے علاج

یہ ضروری نہیں ہے کہ ہر بیماری کا علاج میڈیسن سے ہی کیا جائے کیونکہ جہاں ان میڈیسن کا فائدہ ہے وہاں ان کا نقصان بھی بہت زیادہ ہے۔ اللہ جی نے قدرتی نباتات میں جو شفا رکھی ہیں وہ کسی اور میں کہاں۔مگر شاید ہم جانتے ہوئے بھی اس کی اہمیت سے انکاری ہیں۔بہت سارے قدرتی نباتات ایسے بھی ہیں جوہمارے گھروں میں موجود ہیں مگر ہم پھر بھی بستر پر بیمار پڑے ہیں آخر کیوں؟ہم اکثر وبیشتر وٹامنز، کیلشیم، یورک ایسڈ اور پتہ نہیں کون سی بیماریوں کا شکار رہتے ہیں اور ان کی کمی کو پورا کرنے کے لئے مختلف قسم کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں جس سے وقتی طور پر آپ کے وجود میں موجود کمی پوری تو ہوتی ہے مگر کچھ عرصے بعد آپ ان کے عادی ہوجاتے ہیں جو آپ کی صحت کو آہستہ آہستہ متاثر کرتی ہیں۔ ہم بہت سے قدرتی نباتات سے اپنی بیماریوں کا علا ج بھی کر سکتے ہیں شاید جن کی قیمت بھی کم ہے اور فائدہ بھی زیارہ۔ تو آئیے زرا ایک نظر ان پہ ڈالتے ہیں اور اپنی زندگی کی نئی شروعات کرتے ہیں۔

پھلوں سے علاج

سنگھاڑہ
سنگھاڑہ سردیوں کی خاص سوغات سمجھا جا تا ہے اور لوگ اسے بہت شوق سے کھاتے بھی ہیں مگر بہت سے لوگ اس کو اس کی کالی رنگت کی وجہ سے پسند نہیں کرتے۔ یہ دل کی بیماریوں،کھانسی اور دستوں میں بہت مفید ہے اس کے ساتھ ساتھ پیٹ کے اٖفعال میں بہت کارآمد ہے۔سنگھاڑ ہ کے بارے کہاجا سکتا ہے ہم کالے ہیں تو کیا دل والے ہیں۔
جاپانی پھل
اس کا استعمال ڈینگی کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے اس کو کھانے سے خون میں پلیٹلٹس کی مقدار نارمل رہتی ہے۔اس کا استعمال معدے اور جگرکے لئے بہت مفید ہے اور آپ کو معدے اور جگر کی مختلف بیماریوں سے بچاتاہے۔
لیچی
لیچی قدرت کا ایک بہت ہی مزیدار پھل ہے جو عموما لوگ بہت مزے سے کھاتے ہیں۔ یہ پیشاب میں جلن کو دور کرتی ہے اس کے ساتھ ساتھ دانتوں کو طاقت دیتی ہے۔ امراض قلب کے مریضوں کے لئے بھی بہترین ہے
شکر قندی
اگر بات کریں آلو کی کزن کی تو یہ بہت قدرت کا بہت ہی مزیدار پھل ہے۔ یہ نشاتہ سے بھر پور ہوتی ہے۔محنت کرنے والوں کے بہت طاقت ور ہے اور وز ن بڑھنے میں مفید ہے۔
کھجور اور کھجور کی گٹھلیاں۔
جب کچھ کھانے کو نہ ملے تو کھجور کا سہارہ سب سے بہترین ہے۔ یہ معدہ، جگر اور باہ کو طاقت دیتی ہے۔ یہ قدرت کا وہ پھل ہے جس میں صحت کے تمام پیکج موجود ہیں مثلا غذائی اجزا ء،معدینات اور وٹامنز شامل ہیں۔ دبلا پن دور کر نے کے لئے بھی کھجور کا کوئی ثانی نہیں۔کھجور تو کھجور حضور اسکی گٹھلیاں بھی انسانی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ گٹھلیوں کا سفوف بہتے ہوئے خون کو روکنے میں کافی کارآمد ہے آ پ ا س سفوف کو بطور منجن بھی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں