پیٹ کم کرنے کا طریقہ

پیٹ کم کرنے کا طریقہ

موٹاپا کسی بھی عمر میں ہو عمر کا روگ ہی ہوتا ہے۔ آجکل کے اس درو میں ہر بندہ اپنی مصروفیات کی و جہ سے نہ تو ورزش کر پاتا ہے نہ ہی ہلکی پھلکی سیر بس کھانے پہ زور ہوتا ہے یا پھر کھانے کے بعد سونے پہ جوشاید اصل میں موٹاپے کی وجہ ہے۔ انسان نے ہمیشہ ہر مشکل کا آسان راستہ تلاش کیا ہے ہر مشکل کے بعد آسانی آتی ہے مگر انسان کو اس کے لئے محنت بھی کرنی پڑتی ہے جوشاید ہر بند ے کے بس کی بات ہوتے ہوئے بھی انسان کو بے بس کر دیتی ہے۔آج کل کے دور میں خاص طور پر خواتین نے ہمیشہ موٹاپے کا حل ڈاییٹنگ ہی سو چا ہے جو کہ سب سے بڑا خطرہ ہے۔ توآیئے آپ کا کچھ ڈاییٹ پلان بتاتے ہیں۔

پیٹ کم کرنے کا طریقہ

اگر آپ ناشتے میں جو کا دلیہ استعمال کر یں تو اس آپ کے موٹاپے پر فر ق تو پڑے گاساتھ ہی ساتھ آپ کی صحت بھی ٹھیک رہے گی۔ جو کا دلیہ آپ کے معدے کو پُر رکھتا ہے اور غذایت سے بھر پور بھی ہوتا ہے۔
خاص طور پر وہ لوگ جن کے کام میں جسمانی مشقت زیادہ ہے ان کے لئے جو کا دلیہ بہترین غذا ہے جو ان کے جسم کو طاقت ور بناتا ہے اور بہت سی دوسرے کھانوں کے طر ح انسانی جسم میں چکناہٹ بھی پید ا نہیں کرتا۔
جو کی بنی تازہ ڈبل روٹی آپ کی صحت کو چار چاند لگا تی ہے اور آپ کو موٹاپے جیسی بیماریوں سے بچاتی ہے۔صبح صبح ناشتے میں پراٹھے کھانا یا تلی ہوئی چیزیں کھا نا اپنی موت کوا ٓپ دعوت دینے والی بات ہے۔
اگر آپ کی جیب اجازت دیتی ہے تو روز نہیں تو ہفتے میں ایک دن موسمی تازہ پھل ضرور کھائے۔پانی میں لیموں قاش ڈال کر استعمال کر یں اس بھی وزن میں کمی آتی ہے اور آپ کا بڑھا ہوا پیٹ بھی کم ہوتاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں