چوہدری سرور کی شخصیت

چوہدری سرور کی شخصیت

بچپن کہاں گذرا؟
میرا بچپن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایک گاوُں میں گذرا۔میں نے اپنی تعلیم پرائمری سکول سے حاصل کی میں اپنے سکول کاکوئی بہت ذہن طالب علم نہیں تھا۔ میں اپنی والدہ کے بہت قریب تھا وہ مجھے ڈاکٹر بنانا چاہتی تھی مگر شاید قسمت کو کچھ اور ہی منظور تھا۔ جس طرح سب کا بچپن پیارہ ہوتا ہے اسی طرح میرا بچپن بھی بہت پیارہ تھا۔ بچپن میں میرے لئے سب سے بڑی عیاشی کوکا کولا کی بوتل پینا ہوتاتھا۔ میں نے گورنمنٹ کالج سے ہایئر ایجوکیشن حاصل کی۔
اپنی فیملی کو کتنا ٹائم دیتے ہیں؟
میں نے اپنی فیملی کو بہت کم ٹائم دیا۔ میر ے بچے UKمیں ہوتے ہیں فیملی بعض اوقات بہت زیادہ ناراض ہو جاتی ہے۔ میر ی اہلیہ مجھ سے بہت زیادہ خفا بھی ہوتی ہے مگر اللہ کا جتنا شکر ادا کروُں اتنا کم ہے کہ میری اہلیہ میں بہت صبر ہے اور میں یہ سمجھتا ہوں کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اپنے ماں باپ کی دُعا کے بعد اپنی اہلیہ کی سپورٹ کی و جہ ہوں۔ میں اکژ سوچتا تھا کہ جب میری اہلیہ پاکستا ن آئے گی تو اس کے لئے یہاں رہنا بہت مشکل ہوگا مگر اب حیران ہوتا ہوں جتنی محنت کرتی ہیں شاید میری اہلیہ پاکستا ن آ کے مجھ سے زیادہ سکون محسوس کرتی ہیں۔

چوہدری سرور کی شخصیت

کیا آپ کو بچپن سے ہی سیاست کا شوق تھا؟
میرا مزاج بالکل سیا سی نہیں تھ ا۔ میں ایک سوشل ورک تھا۔ میرے گاوُں کے لوگ مجھ سے خط لکھوانے آتے تھے مجھے اپنے گاوُں کے لوگوں کی خدمت کر کے جو سکون ملتا تھا میں کبھی اُس کا اندازہ نہیں لگاسکتا۔ میرا دل آج بھی لوگوں کے اُسی طرح ڈھرکتا ہے جس پہلے لوگوں کے لئے ڈھرکتا تھا۔ جس طرح میں لوگوں سے پیا ر کر تا ہو ں اللہ کا شکر ہے کہ میری اہلیہ بھی لوگوں سے اُسی طر ح پیار کر تی ہیں۔

جب آپ پنجا ب کے گورنر بنے تھے تو اہلیہ کو کیا گٖفٹ دیا تھا؟
جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے لوگوں نے مجھے گفٹ دیئے تھے اب شاید یاد بھی نہیں اور رہی بات اہلیہ کی تو میں جب بھی اُن کے کچھ لے کر آتا ہوں تو وقتی طور پر وہ کہتی ہیں کہ بہت اچھا ہے مگراگلے دن کہتی ہیں کہ (چوہدری صاحب دُکاندار نوں واپس نہ کراوآیئے)اس لئے میں اُنہیں پیسے ہی دیں دیتا ہوں تاکہ وہ خود ہی اپنی پسند کی چیز خرید لیں۔
آپ نے تحر یک انصاف ہی کیوں جوائن؟
آج سے چار سال پہلے جو پاکستان کے جو حالات تھی وہ سب کے سامنے تھے اور ان حالات میں تبدیلی کی بہت ضرورت تھی۔ اور پی ٹی آئی جوائن کر نے کی سب سے بڑی وجہ عمران خان صاحب تھے وہ ایک سادہ انسان ہیں اور لوگوں سے پیا ر کر نے والے ہیں وہ لوگوں کا درد محسوس کرتے ہیں۔ ملک میں مہنگائی ضرور ہوئی ہے مگراس کی ایک وجہ ہے کیونکہ پچھلی حکومت ملک کے خزانے خالی کر کے گئی ہے تو حکومت کی مجبوری ہے مگر وقت کے ساتھ ساتھ آپ دیکھیں گئے کہ پاکستا ن ایک تر قی یافتہ ملک ہوگا (انشااللہ)۔
سیاست سے ہٹ کے عمران خان کی کوئی اچھی بات؟
سادگی، لوگوں سے پیار اور جھوٹ نہیں بولتے۔
آپ کی اہلیہ کو آپ سے کیا شکایت رہتی ہے؟
وہ کہتی ہیں کہ گھر کو بھی ٹائم دیں اور ساتھ ساتھ اپنا خیال میں بھی رکھیں وہ اکژ رات کے کھانے پہ میرا انتظار کرتی ہیں مگر میں اپنی مصروفیات کی وجہ سے بعض اوقات اُن کے ساتھ کھانا بھی نہیں کھا سکتا اور اس با ت کا دُکھ مجھے بھی ہے۔
کوئی پیغام جو آپ یوتھ کو دینا چاہتے ہیں؟
اپنی پڑھائی پر توجہ دیں اور دل لگا کر کا م کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں