ڈاکٹر عطاالرحمن

ڈاکٹر عطاالرحمن

مشکل ترین سبجیکٹ کیمسٹری میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں چائنا نے پاکستان کے معروف سائنسدان اور ماہر تعلیم ڈاکٹر عطا الرحمان کو اسب سے بڑے سائنٹفک ایوارڈ سے نوازدیا۔چین کیکیپٹل بیجنگ میں ہونے والی تقریب میں چائنا کے صدر نے ڈاکٹر عطاالرحمان کو چائینہ انٹرنیشنل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ایوارڈ دیا۔اس سے پہلے یہ ایوارڈ دنیا کے بڑے بڑ ے سائنسدانوں کو مل چکا ہے جن میں ڈاکٹر کارلو روبیا اور ڈاکٹر زورس الفاروف سرفہرست ہیں۔

ڈاکٹر عطاالرحمن
                                                    ڈاکٹر عطاالرحمن

ڈاکٹر عطاالرحمن

ڈاکٹر عطا الرحمان پاکستان میں 4 سول ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر عطا الرحمان وزیراعظم ٹاسک فورس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے چئیرمین کی حیثیت سے بھی پاکستان کی خدمت کر رہے ہیں۔ڈاکٹر عطا الرحمان وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور ایچ ای سی کے چیئرمینکے فرائض بھی ادا کر چکے ہیں۔پروفیسر عطا الرحمان پاکستان کے سب سے زیادہ بڑے ایواڈز حاصل کرنے والے سائنس دان ہیں انہوں نے تمغہ امتیاز، ستارہ امتیاز، ہلال امتیاز اور اعلیٰ ترین قومی ایوارڈ نشان امتیاز سمیت 4 سول ایوارڈبھی اپنے نا م کئے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مجھے جب بھی ایواڈ ملتا ہے تو میں سمجھتا ہو ں کہ یہ ایواڈ مجھے نہیں پاکستان کوملا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

ڈاکٹر عطاالرحمن” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں