کس کس سیاست دان کو کورونا وائرس نے اپنا شکار بنایا

کس کس سیاست دان کو کورونا وائرس نے اپنا شکار بنایا

ملک اہم شخصیت جان لیوا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

کس کس سیاست دان کو کورونا وائرس نے اپنا شکار بنایا

مسلم لیگ (ن) کی رہنماء مریم اورنگزیب اور ان کی والدہ طاہرہ اورنگزیب کا کورونا ٹیسٹ کرایا جو مثبت آگیا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔ اُن کا بھی کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، شاہد خاقان عباسی نے خود کو گھر میں قرنطینہ کے نام کر دیا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے شاہد خاقان عباسی کے کورونا کے شکار ہونے پر ہونے پر افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شاہد خاقان عباسی پارٹیکا بہت اہم رُکن ہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اللہ تعالی سے دعا ہے شاہد خاقان عباسی سمیت تمام متاثرہ افراد کو جلد صحت یاب کریں۔
وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کورونا ٹیسٹ پوزیٹیو آگیا ہے اور وہ آئسولیشن کے عالم میں چلے گئے ہیں۔ شیخ رشید کو بظاہر کورونا کی کوئی علامات نظر نہیں آئیں مگر تاہم وہ ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق دو ہفتے کے لئے قرنطینہ میں رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں