کورورنا کے چکر میں فیس بک نے گیمنگ ایپ بنا ڈالی

کورورنا کے چکر میں فیس بک نے گیمنگ ایپ بنا ڈالی

فیس بک نے گیمنگ کے عالمی میدان میں کودنے کا فیصلہ بھی کر لیا اور اس کے لیے ایک ایپ بھی لانچ کردی ہے۔ اس میں صارفین کے لئے بہت سے گیم، فورم ، پلے گروپ اور آپشن موجود ہیں۔

کورورنا کے چکر میں فیس بک نے گیمنگ ایپ بنا ڈالی

فیس بک کے مطابق اس بالکل نئی ایپ کے تین بہت ہی اہم پہلو ہیں۔ ان میں اول نمبر پر واچ ہے جس کیوجہ سے ای اسپورٹس اور گیم بنانے والی مشہور کمپنیوں کے اشتہارات ، خبریں دیکھی جاسکیں گی۔ دوسرا پہلو جو کہ پلے کا ہے اس میں آپ کسی ڈاؤن لوڈ کے بغیرکسی بھی وقت کسی بھی جگہ کئی اقسام کے گیم کھیل سکتے ہیں۔ تیسرا آپشن کنیکٹ کا ہے جس میں آپ مختلف دوستوں اور گیم کھیلنے والوں سے رابطہ کرکے ان سے مشورے اور ٹپس بھی حاصل کرسکتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:فیس بک کا کوروناوائر س کے لئے بڑا قدم

اس سےپہلے بھی فیس بک بہت سی گیمز پیش کرتا رہا ہے اور اپنی فیس بک ایپ میں اس قسم کی بہت سی آپشنز پیش کرچکا ہے لیکن یہ باقاعدہ گیمنگ ایپ کے طور پر پیش کی جارہی ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ لاطینی امریکا اور ایشیا کے کئی ممالک میں یہ ایپ ایک سال سے استعمال ہو رہی ہے جو ظاہری طور پر کسی بڑے ٹیسٹ کا حصہ بھی ہے۔
اگلے مرحلے میں فیس بک بھی ورچول ریئلٹی ٹول کی طرف جائے گا اور اسے اس گیمنگ ایپ کے ساتھ جوڑے گا۔ اس کے بعد شاید یہ ایپ دنیا میں ایک خاص مقام حاصل کرسکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں