کوروناسے سب زیادہ اموات کس صوبے میں ہوئی

کوروناسے سب زیادہ اموات کس صوبے میں ہوئی

ملک میں کورونا کی تباہ کاریاں اپنے عروج پر ہیں اور اب اس وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2002 تک جا پہنچی ہے۔

کوروناسے سب زیادہ اموات کس صوبے میں ہوئی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 23 ہزار 100 کے قر یب ٹیسٹ ہوئے جب کہ 4960 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جو کہ کورونا مریضوں کے حوالے سے ملک میں ایک نیا اور خطر ناک ریکارڈ ہے، اس طرح ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 98 ہزار 941 تک ہو گئی ہے۔
: کورونا کہاں کہاں تبای کاریاں مچا رہا ہیں
پنجاب میں 37 ہزار 90 ،سندھ میں 36 ہزار 364، خیبر پختونخوا میں 13 ہزار ایک، بلوچستان میں 6 ہزار 221، اسلام آباد میں 4 ہزار 979، آزاد کشمیر 361 اور گلگت بلتستان میں 927 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
:کس صوبے میں کتنے لوگ لقمہ اجل بنے
پنجاب میں کورونا کے مریضوں کے تعداد کی زیادتی کی وجہ سے یہاں سب سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔ پنجاب میں 683، سندھ میں 634 ، خیبر پختون خوا میں 561، بلوچستان میں 54، اسلام آباد میں 45، گلگت بلتستان میں 13 جب کہ آزاد کشمیر میں 8 مریض اس دُنیاسے چل بسے ہیں۔

:کوروناسے کس طرح بچا جا سکتا ہے
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں