کوروناسے مر نے والوں کی تعداد بڑھنے لگی

کوروناسے مر نے والوں کی تعداد بڑھنے لگی

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کیسز میں ریکارڈ اضافہ تیزی سے جاری ہے، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 6825 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد کُل تعداد ایک لاکھ 39 ہزار 230 ہوگئی۔

کوروناسے مر نے والوں کی تعداد بڑھنے لگی

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 29 ہزار 546 کورونا ٹیسٹ ہوئے، اس طرح اب تک 8 لاکھ 68 ہزار افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
:کہاں کہاں کتنے مریض ہیں
پنجاب میں 52 ہزار 691 ، سندھ میں 51 ہزار 518، خیبرپختونخوا میں 17 ہزار 450، بلوچستان میں 8 ہزار 28، اسلام آباد میں 7 ہزار 394، آزادکشمیر میں 604 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 95 ۔
24 گھنٹوں میں کورونا وائرس مزید 81 لوگوں کی زندگیوںکو شکست دے گیا، اس طرح مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار 632تک پہنچی۔ پنجاب میں اموات کی تعداد 969 ہوگئی، اس کے علاوہ سندھ میں 816، خیبر پختونخوا میں 661، بلوچستان میں 83، اسلام آباد میں 75، آزاد کشمیر میں 11 اور گلگت بلتستان میں 16 مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں۔
:احتیاطی تدابر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں