کورونا اب ہمارے ساتھ ہی رہے گا عالمی ادارہ صحت

کورونا اب ہمارے ساتھ ہی رہے گا عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے خاتمے کا امکان بالکل نہیں اس لیے دنیا کو اس مہلک وائرس کے ساتھ ہی جینے مر نے کی قسمیں کھانی ہوگئی۔

کورونا اب ہمارے ساتھ ہی رہے گا عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت  کے ڈائریکٹر برائے ہنگامی حالات مائیکل ریان نے ورچوئل پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ کورونا وائرس کے دنیا سے ختم ہوجانے کا امکان بھی ختم ہو گیا ہے، آگہی و احتیاطی تدابیر کےساتھ ہی اس کی ہلاکت کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
مائیکل ریان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اب تک دنیا سے ایچ آئی وی ختم نہیں ہوسکا ہے اور اب اس کے ساتھ ساتھ ایک اور جان لیوا وائرس کا سامنا ہے اور اس کے بھی دنیا سے ختم ہونے کی کوئی صورت نظر نہیں آرہی ۔ وائرس کو سنجیدہ لیا جائے اور لاک ڈاؤن میں نرمی نہ دیکھائی جائے۔
عالمی ادارہ صحت کے شعبہ ہنگامی حالات کے ڈائریکٹر مائیکل ریان نے موثر اور کم قیمت ویکسین کی جلد از جلد تیاری کے حولے سے عالمی برادری کو زور دیتے ہوئے کہا کہ دوا کی دستیابی سےپہلے حالات کا معمول پر آنا ناممکن ہے۔

یاد رہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ کے قریب جا پہنچی ہے اور اس مہلک وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد 5 لاکھ سے بھی بڑھ گئی ہے۔ سب سے زیادہ ہلاکتوں کا شکار امریکا ہوا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں