کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی

کورونا سےمتاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 119 مریض اس دُنیا سے رُ خصت ہوگئے ہیں جس کے بعد ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 31 ہزار 681 ٹیسٹ کیے گئے اور مجموعی طور پر 10 لاکھ 42 ہزار 787 ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ اس دوران کورونا وائرس کے مزید 4 ہزار 951 کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 76 ہزار 617 ہو گئی۔ جن میں سے 67 ہزار 892 مریض صحت یاب ہو کرگھر جا چکے ہیں۔
:کس صوبے میں کتنے مریض ہیں
سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 67 ہزار 353، پنجاب میں 65 ہزار 739، خیبرپختونخوا میں 21 ہزار 444، بلوچستان میں 9 ہزار 328، اسلام آباد میں 10 ہزار 662، آزادکشمیر میں 813 اور گلگت بلتستان میں ایک ہزار 278۔
:کتنے لوگ دُنیاسے گذر گئے
ملک میں کورونا کے مزید 119 مریض اس دُنیا سے چلے گئے،جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 3 ہزار 501 ہوگئی ہے ۔
کورونا کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاںکل تعداد ایک ہزار 407 ہیں۔ سندھ میں ایک ہزار 48، خیبر پختونخوا میں 808، اسلام آباد میں 98، گلگت بلتستان میں 21، بلوچستان میں 100 اور آزاد کشمیر میں 19
:احتیاطی تدابیر 
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں