کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32000 سے زیادہ ہوگئی ہے

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32000 سے زیادہ ہوگئی ہے

ملک بھر میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32000 سے زیادہ ہوگئی ہے اور جاں بحق افراد کی تعداد 706تک جا پہنچی۔

کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 32000 سے زیادہ ہوگئی ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پورے ملک میں 10ہزار 957 افراد کے ٹیسٹ لئے گئے جب کہ ایک ہزار 140 افراد کا ٹیسٹ پوزیٹوآیا۔
ایک دن میں کتنے لوگ جاں بحق
اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 39 افراد اس وائرس کے ہاتھوں اس دنیا سے چل بسے جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 706 ہوگئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سب سے زیادہ 257 اموات ہوئی ہیں اور پنجاب میں 211، سندھ میں 200، بلوچستان 27، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں 4 آزاد کشمیر میں 1
سندھ میں کوروناکا راج عروج پر
سندھ میں کورونا کے اب تک 12 ہزار 17 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پنجاب 11 ہزار 869، خیبرپختونخوا 4 ہزار 875، بلوچستان 2 ہزار 61، اسلام آباد 716، آزاد کشمیر 86 اورگلگت بلتستان میں 457 اس وائرس کی زد میں ہے۔ ان مریضوں میں سے آٹھ ہزار 555 صحت مند ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں