کورونا سے ہلاکتیں بڑھنا شروع

کورونا سے ہلاکتیں بڑھنا شروع

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 62 ہزار 689 ہوگئی اور اموات کی تعداد ایک ہزار 283 تک جا پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے مزید 2 ہزار 76 کیسز سامنے آئے۔

کورونا سے ہلاکتیں بڑھنا شروع

:کہاں کتنے مریض ہیں
پنجاب میں کورونا کے 22 ہزار 37، سندھ میں 25 ہزار 309، خیبر پختونخوا میں 8 ہزار 842، بلوچستان
میں 3 ہزار 616، اسلام آباد میں 2 ہزار 15، گلگت بلتستان 651 اور آزاد کشمیر میں 223 ۔
:ابھی کتنی اموات ہوچکی ہیں
سب سے زیادہ اموات خیبرپختونخوا میں ہوئیں جہاں 425 افراد اس دُنیا سے چل بسے ۔ سندھ میں 380، پنجاب میں 381، اسلام آباد میں 19، گلگت بلتستان میں 9، بلوچستان میں 41 اور آزاد کشمیر میں 5 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

:کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں