کورونا وائرس اب جانے والا ہے

کورونا وائرس اب جانے والا ہے

اسلام آباد: پورے ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار 470 ہوگئی ہے تاہم ان میں سے ایک لاکھ 802 افراد نے اس وائرس کو بُری طرح شکست دے دی ہے۔

کورونا وائرس اب جانے والا ہے

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 22 ہزار 418 ٹیسٹ کیے ، اس طرح ملک بھر میں 13 لاکھ 5 ہزار 510 ٹیسٹ ہوچکے ہیں، ملک بھر میں مزید 4 ہزار 133 افراد میں کورونا کی شکایت سامنے آئی ہے جس کے بعد ملک بھرمیں متاثرہ مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار470 تک جا پہنچی ہے۔
کہاں کہاں کتنے مر یض ہیں
سندھ میں 84 ہزار 640 ، پنجاب میں 76 ہزار 262 ، خیبرپختونخوا میں 26 ہزار 598 ، بلوچستان میں 10 ہزار 476 ، اسلام آباد میں 12 ہزار 912، آزاد جموں وکشمیر میں ایک ہزار 93 اور گلگت بلتستان میں کورونا مریضوں کی تعداد ایک ہزار 489 تک جا پہنچی ہے۔
خوشی کی خبریں بھی ساتھ ساتھ ہیں
ملک بھر میں کورونا کے ایک لاکھ 802 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکے ہیں۔
احتیاطی تدابر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں