کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس ہزار 941 تک جاپہنچی

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس ہزار 941 تک جاپہنچی

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس ہزار 941 تک جاپہنچیاور ہلاکتوں کی تعداد 667 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرکے اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 11 ہزار 367 ٹیسٹ ہوئے جس میں 1476 مریضوں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد تیس ہزار 941 تک جاپہنچی

کس صوبے میں کتنے مریض
پنجاب میں 11 ہزار 568، سندھ میں 11 ہزار 480، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں 2 ہزار 17، اسلام آباد میں 679، گلگت بلتستان میں 442 اور آزاد کشمیر میں 86
کہاں کتنی ہلاکتیں ہوئی
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 28 افراد کوروناسے زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ 290 مریضوں کی حالت خطرے میں ہے۔
سب سے زیادہ ہلاکتیں (245)خیبر پختونخوا ہوئی۔ اس کے علاوہ پنجاب میں 197، سندھ میں 189، بلوچستان 26، اسلام آباد 6 اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 4 افراداس دنیا سے چل بسے۔
کورونا سے کیسے بچا سکتا ہے
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں