کورونا کا وار بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے

کورونا کا وار بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے

ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد 36 ہزار 730 تک جا پہنچی جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد 779 تک جاپہنچی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کےمطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے تیرہ ہزار 51 ٹیسٹ کیے گئے ان ٹیسٹوں کےبعد کورونا کے مجموعی طور پر 3 لاکھ 30 ہزار 750 ٹیسٹ ہوچکے ہیں۔

کورونا کا وار بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے

پنجاب میں 13 ہزار 561، سندھ میں 14 ہزار 99، کےپی کے میں 5 ہزار 423، بلوچستان میں 2 ہزار 310، اسلام آباد میں 822، گلگت بلتستان میں 482 اور آزاد جموں کشمیر 104۔
پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے 33 جان کی بازی ہار گئے ، ان اموات کے بعد ملک میں ہونے والی اموات کی تعداد 779 ہوگئی ہے اور پاکستان میں کورونا کے300 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

یہ خبر بھی پڑ ھیں: وزیر خزانہ بلوچستان ظہور بلییدپر کورانا کا وار

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر:
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں