کورونا کا وار ہوا آپے سے باہر

کورونا کا وار ہوا آپے سے باہر

اسلام آباد: کورونا وائرس کی تباہ کاریاں ابھی بھی جاری ہیں اور ایک ہی دن میں اس وائرس سے 83 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جب کہ کیسز کی تعداد 1لاکھ 13ہزار 702 تک جا پہنچی۔

کورونا کا وار ہوا آپے سے باہر

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ روز 23799 ٹیسٹ کیے گئے، اور اب تک کی رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر 7 لاکھ 54 ہزار 252 ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
24 گھنٹوں کے دوران کوویڈ 19 کے 5385 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 1لاکھ 13ہزار 702کے قریب ہے جب کہ 36308 مریض صحت یاب ہو کر گھر جا چکےہیں۔
کورونا کا راج کس صوبے میں سب سے زیادہ
سب سے زیادہ کورونا کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے ہیں جہاں اب تک 43460 افراد میں کوویڈ 19 کا شکار ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ سندھ میں 41 ہزار 303، خیبر پختونخوا میں 14 ہزار 527، بلوچستان میں 7 ہزار 31 ، گلگت بلتستان میں 974، آزاد کشمیر میں 444 اور اسلام آباد میں 5963 ۔
اب تک کی رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 83 افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں اس طرح کوروناوائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 2255 ہوگئی ہے۔
احتیاطی تدابیر
کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں