کورونا کی بڑھتی تعداد اور لاک ڈاؤن میں نرمی

کورونا کی بڑھتی تعداد اور لاک ڈاؤن میں نرمی

پاکستان بھر میں کوروناکےمریضوں کی تعداد 20 ہزار 941 ہوگئی اور ساتھ ہی ساتھ جاں بحق افراد کی تعداد 476 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول کےاعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9522 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے جس کے بعد ایک ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آنے پر مریضوں کی تعداد 20 ہزار 941تک اضافہ ہوگیا ہے۔

کورونا کی بڑھتی تعداد اور لاک ڈاؤن میں نرمی

پنجاب میں سب سے زیادہ 7646،سندھ میں 7882 ،خیبر پختونخوا میں 3288، گلگت میں 372، بلوچستان میں 1218، اسلام آباد میں 464 اور آزاد کشمیر میں 71 کیسز سامنے آئے ہیں۔
اس سب صورت حال کے ساتھ ساتھ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کورونا وباجلد ہی پر مکمل قابو پالیں گے۔ ملکی معیشت کے نقصان کی اصل وجہ کورونا ہی ہے۔ حکومت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں لاک ڈاؤن میں نرمی کی جائے گی۔
ان حلات کے باوجودملک بھر میں آج نادرا دفاترشہریوں کے لیے کھول دیے گئے ہیں۔ دفاتر کے اوقات صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہیں۔

کورونا وائرس اور احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کر کے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں