ہمایوں سعید کا قوم کے نام بڑا پیغام

ہمایوں سعید کا قوم کے نام بڑا پیغام

اداکارہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ یہ وقت انسانیت کی خدمت کرنے کا بہتر وقت ہے

سب کے پسندیدہ مایہ نازاداکارہمایوں سعید نےایک  انٹریو میں  کہا کہ کورونا وبا سے پوری دنیا متاثرہوئی ہے ، اس  وقت  میں ہمیں انسانوں کی مدد کرنی ہے  خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب، نسل یا فرقہ سے  ہی کیوں نہ ہو، یہ وقت بھوکے کی بھوک مٹانے کا  ہے، بجائے ہم  یہ سوچے  کہ ہم  اِس کی نہیں  اُس کی مدد کریں۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ وہ ہر اُس  فلاحی تنظیم کے ساتھ کام کرتے ہیں، جہاں انہیں محسوس  ہوں کہ پیسا اس  صحیح جگہ جارہا ہو وہ بغیرکچھ جانے اس تنظیم کے ساتھ کام کر تے ہیں چاہے وہ فلاحی تنظیم چھوٹی ہو یا بڑی۔

ہمایوں سعید کا قوم کے نام بڑا پیغام

ڈراموں سے متعلق انہوں نے  کہا کہ وہ اس وقت 10 سے 12 قسطوں پرمشتمل مختلف کہانیوں کا ڈرامہ بنانے کا سوچ رہے ہیں چاہے وہ ہٹ ہو یا نہ ہو۔ قرنطینہ کے دوران عدنان صدیقی کی شکل میں بہترین دوست ملنے کے سوال پران کاجواب تھا کہ عدنان  کے ساتھ ان کی پہلے سے اچھی دوستی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں:ہمایوں سعید کا میرے پاس تم ہو کے بارے بڑی پیشنگوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں