shukriya-pakistan

شکریہ پاکستان

شکریہ پاکستان

کہتے ہیں کہ بڑے خواب دیکھنے والے کو اللہ جی سے بڑی خیر ہی ملتی ہے انسان جو سوچتا ہے وہ ضرور ملتا ہے مگر ضرورت صرف صبر کر نے کی ہے۔ کلام مقدس میں اللہ جی نے خود فرمایا ہے کہ انسا ن کو وہی کچھ ملتا ہے جس کی وہ کوشش کر تا ہے تو ہم نے کوشش کی تو 2016 ہنرمند ٹائمز سے شروع ہونے والا سفر   2019 سےایچ پی ٹائمز کا آغاز کر رہا ہے۔ اس تین سال کے سفر میں آپ نے ہنرمند ٹائمز کو پاکستان کا سب سے زیارہ پسندیدہ بلاگ بنایا۔ ہم نے آپ کی خواہشوں کا خیال رکھا اس ملک کے نوجوان طبقے کو پروموٹ کیا ان کی کامیابی کی داستان اپنے قلم سے لکھ کر آپ کی نظر کرتے رہے۔ شہید طاہرہ قاضٰی ویمن ایواڈ، عبدلستار ایدھی پیس ایواڈ پاکستان کی تاریخ میں سب سے پہلے ان کے نام سے منسوب کیا اور پاکستان کے ہنر مند نوجوانوں کو ان ایواڈز سے نوازا گیا تاکہ ہر گھر کی خواتین میں شہید طاہرہ قاضٰی اور مردوں میں عبدلستار ایدھی صاحب کا جذبہ قائم و دائم رہے۔ ہم نے سیاست اور سیاست دانوں کی بات بھی، پاکستان کی ہنرمند خاتون کی بات کی، نوجوانوں کی بات کی حقیقت میں ہم نے پاکستان کا ہر پہلو آپ کے سامنے رکھا۔

ایچ پی ٹائمز کا بنیادی مقصد اب ہر خبر، ہر ہنر مند پاکستانی کی کہانی، ٹیکنالوجی، منفرد کالمز اور ہر وہ بات جو پاکستان کا روشن باب رقم کریں وہ آپ تک پہنچائے گئے۔ ہمارے لئے صر ف اور صرف پاکستا ن کا ر رنگ، ہر ثقافت، ہر خبر اور ہر ہنر مند پاکستان کی کہا نی اہمیت کی حامل ہوگی۔ہمارے لئے اس ملک کے ہر اداریں کا احترام لازم ہوگا جو اس ملک کے دفاع اور بقاء کے لئے کام کرتے ہیں۔ اس ملک کے ہر صوبے سے ہر صوبے کے ہر شہر ہر شہر کے ہر علاقے اور ہر گھر سے ہنرمند پاکستان کا خواب دیکھنے والوں کے ساتھ کھڑے رہے گئے تاکہ وہ اس ملک کو مزید مضبوط کیا جا سکے۔
ہم امید کرتے ہیں کہ آپ اس سفر میں ہمارا ساتھ پہلے سے زیارہ پیار اور احترام کے ساتھ دیں گئے اور ثابت کریں گئے کہ(میں ہوں ہنر مند پاکستان کا ترجمان)
شکریہ پاکستان
چیف ایڈیٹر
محمد ٖفرخ ندیم

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں