skin-problems

انسانی جلد کے مسائل

انسانی جلد کے مسائل

حسن کو چاند جوانی کو کنول کہتے ہیں یہ گا نا سنتے ہی دماغ میں مزید خوبصورت ہونے کا خیا ل آتا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی اور کبھی بھی خواتین خوبصورت لگنے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔ خوبصورت نظر آنے سے بھوکا رہ لیناان کے للئے تکلیف دہ نہیں ہوتا مگر ان سے زیادہ خوبصورت کوئی اور نظر آئے یہ ان کے لئے مرنے کا مقام ہوتا ہے۔ خواتین اپنی خوبصورتی کوچار چاند لگانے کے لئے کسی بھی حد تک جا سکتی ہیں اور اپنے چہر ے کو کسی بھی حد تک تباہ کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کے چہرے پہ دانے، کیل مہاسے اور داغ ُپڑ جاتے ہیں جو ان کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی متاثر کرتی ہے پھر ان سب چیزوں کو چھپانے کے لئے اپنے چہر ے پر کلو دو کلو کی میک اپ سٹک لگا کرخود بھی شرمندہ ہوتی ہیں اور لوگوں کو بھی موقع دیتی ہیں کہ لوگ آپ کودیکھ کر آپ کی شان میں گستاخی کرکے آپ کی خوبصورتی کے ساتھ ساتھ آپ کے دل پر برا اثر چھوڑجائیں۔بعض اوقا ت تو یہ دانے آپ کے چہرے پر خون خار قسم کا تاثر بھی دیں رہے ہوتے ہیں اور لوگوں کا دل بھی خراب کر رہے ہوتے ہیں جس کی وجہ سے لوگ آپ سے بات کرنا بھی گنوارہ نہیں کرتے۔ کچھ بہت سارے گھریلو ٹوٹکے بھی موجود ہیں جو کسی حد تک بہتر ہیں مگر کیا اس بدلتے وقت کے ساتھ کچھ نیا بھی ہے۔ توایک نظر جاپان کی طر ف ڈالتے ہیں کہ وہ کون سا سپرے ہے جس کو لگانے کے بعد آپ کہہ سکتی ہیں کہ میر ی جلد میر ی مرضی اور ہر جگہ ارے واہ کیا بات ہے، کتنی خوبصورت لگ رہی ہو جیسی باتیں سن کر اپنا دل خوش کر نے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بڑی آسانی سے دھوکہ بھی دیں سکتی ہیں۔

انسانی جلد کے مسائل

جاپان کی ایک مشہور کمپنی نے داغ دھبوں کو چھپانے کے لئے ایک ای ایس ٹی نامی پروڈکٹ متعارف کروائی ہے جس کو مستقبل کا میک اپ کا نا م بھی دیا جارہاہے۔اس حیرت انگیز پروڈکٹ ایک سپرے ہے جو چہر ے پر لگانے سے ایک آرٹیفیشل جلد کی پرت بن جاتی ہے جس کو کوئیبھی نہیں جان سکتا کہ یہ اصل جلد ہے یا میک اپ۔ ا س کے استعمال سے آپ کے چہرے کے داغ، دھبے ایسے چھپتے ہیں جسے تھے ہی نہیں کیونکہ سپرے جلد کو ایک ملی کت ہزارویں حصے کی تہہ لگاتا ہے۔ اس سپر ے کے جلد میں لگنے سے ریشے جلد پر جمع ہوکر ناہمواری کو ڈھانپ لیتے ہیں۔اس سپرے میں ایک نالی ہے اور دوسرا حصہ ایک مائع بھری بوتل ہے جو کہ ختم ہونے پر بھری جا سکتی ہے۔
یہ سپر ے سب سے پہلے جاپان میں متعارف ہوگا اس کے بعد دنیا بھر میں پیش کیا جائے گا۔ اس کی کل قیمت 532 ڈالر ہے جو پاکستانی تقربیا 80ہزار بنتی ہیں اور آگے مزید اس کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں