the-effects-of-social-media

سوشل میڈیا کے اثرات

سوشل میڈیا کے اثرات

مغر ب کے لوگوں نے شروع دن سے لے کر اب تک مسلمانوں کو تبا ہ کر نے کا کوئی بھی حربہ ہاتھ سے جانے نہیں دیااور کسی حد تک ہمیشہ اس کامیاب بھی رہا مگر سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ کب تک؟
سوشل میڈیا اب ہمارے لائف سٹائل کا حصہ بن چکا ہے ہماری یوتھ تو یوتھ ہمارے بزرگ بھی اس کی زد میں آچکے ہیں اولاد ماں باپ کو، ماں باپ اولاد کو بھولتے جارہے ہیں جو شاید قیامت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے۔

روز روز کی نت نئی ایجادات نے ہمارے معاشرے کی نوجوان نسل کو نہ صر ف اپنا گرویدہ بنایا بلکہ موت کے گھاٹ بھی اتارا کبھی بلیو وہیل تو کبھی خطر ناک سلفیاں۔ وقت بدلتا جارہا ہے اس بدلتے وقت کی نئی شروعات ہمارے لئے یا تو خوشی کی نوید لاتی ہے یا پھر موت کا پیغام۔ اب ذرا بات کرتے ہیں ایک نئی بیماری ٹک ٹوک کی۔ 2017 میں ایجاد ہونے والی اس ویڈیو ایپ نے نہ ٖصرف بہت سے لوگوں کو راتورات سٹار بنایا بلکہ لوگوں کو زلیل بھی کروایااور کئی لوگوں کو موت کے گھاٹ بھی اتارا۔

تبدیلی کے اس دور میں یہ ویڈیو ایپ ٹک ٹوک سٹارحریم شاہ کے ساتھ حکومتی ایوانوں تک چلی تو گی مگر بہت سے نئے سوالوں کو جنم دیا۔ اگر آپ کو یاد ہو تو 2014 میں کچھ اسی طر ح کی ایک ایپ آئی تھی دبسمش کے نام سے یہ ایپ بھی کچھ ٹک ٹاک سی ملتی جلتی تھی اور اس نے بھی نوجوان نسل کو اپنی زد میں لیا اور بربادی کے کئی اندھیرے باب رقم کئے تھے۔ 2016 میں ایک سوشل میڈیا سٹار قندیل بلوچ بھی سوشل میڈیا کو پیاری ہونے کے بعد اللہ کو پیاری ہوگی تھی سستی شہرت کی روشنی میں گم یہ سستے سٹارز اپنی زندگیاں بھی داو پہ لگانے کو تیار ہیں آخر یہ کیسا نشہ ہے؟

2017سے 2019تک اب ٹک ٹوک شادی بیاہ کی بھی ایک رسم بن چکی ہے وقت بد ل رہا ہے حالا ت بدل رہے ہیں مگر ہم کس سمت جا رہے ہیں ہمیں نہیں پتہ۔کاش کہ ہماری نوجوان نسل اس بات کو سمجھ سکے کہ یہ کوئی ٹیلنٹ پروموٹ کر نے والی ایپ نہیں بلکہ نئی نسل کو تبا ہ کرنے کا ایک نیا حربہ ہے جو کہ شاید اسلام دُشمن اچھے طریقے سے استعمال کر چکا ہے.

بے حیائی، ناچ گانااور فحاشی اب ہر گھر میں عام ہے مگر افسوس اس بات کا ہے کہ ہم اس قدر آگے جا چکے ہیں کہ اب شاید واپسی کا راستہ ممکن نہیں۔ ہم کس کا حکم بجا لارہے ہیں سمسن کارٹون کریکٹر کی ہر وہ بات سچ ہو رہی ہے جو ہم ہنسی مذاق سمجھتے تھے یہ شوشل میڈیا کے حربے دااصل ایک آنکھ کے اشارے کی پیروی کر رہے ہیں ایک نیا نظام ہماری پیدائش سے پہلے تیار ہو چکا ہے اور اب آہستہ آہستہ اس کی زد میں آرہے ہیں۔ اللہ جی ہم سب کو اس شیطانی فتنے سے بچائے آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

سوشل میڈیا کے اثرات” ایک تبصرہ

اپنا تبصرہ بھیجیں